رسائی کے لنکس

سنہ 2014 امریکی معیشت کے فروغ کا بہترین سال: اوباما


صدر نےکہا ہے کہ سنہ 1990کی دہائی کے بعد، سال 2014 کے دوران روزگار کے مواقع میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا، جب کہ بے روزگاری پچھلے تین عشروں کے مقابلے میں تیزی سے کم ہوئی

امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ 2014ء امریکہ کے لیے واضح پیش رفت کا سال تھا، جِسے واضح کرنے کے حق میں اُن کے پاس ثبوت موجود ہیں۔

اپنے ہفتہ وار خطاب میں، صدر نےکہا ہے کہ سنہ 1990ء کی دہائی کے بعد سال 2014 کے دوران روزگار کے مواقع میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا، جب کہ بے روزگاری پچھلے تین عشروں کے مقابلے میں تیزی سے کم ہوئی۔

مسٹر اوباما نے کہا ہےکہ ہم ’افرڈایبل کیئر ایکٹ‘ کے مشکور ہیں، کس کے طفیل گذشتہ برس تقریبا ً ایک کروڑ امریکیوں نے صحت کا انشورنس حاصل کیا۔

صرف دسمبر ہی میں، مسٹر اوباما نے مزید کہا کہ امریکی کاروباری اداروں نے 240000 روزگار کے مواقع پیدا کیے اور بے روزگار کی شرح میں 5.6 فی صد کمی آئی۔

صدر اوباما نے ریاست ٹینیسی میں ’فلیسیپی اسٹیٹ کمیونٹی کالج‘ میں تقریر کی جہاں اُنھوں نے اپنا نیا منصوبہ پیش کیا جس میں کمیونٹی کالج کی تدریس کو دو برسوں کے لیے ’ہر ذمہ داری طالب علم‘ کے لیے مفت تعلیم فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا۔

صدر نے کہا کہ وہ اس لیے بھی ٹینیسی تشریف لائے ہیں، تاکہ وہاں ملک کے لیے ’اچھی اجرت والے ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ‘ کے روزگار کے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔

XS
SM
MD
LG