دن کی روشنی میں اُجلا اور نکھرا دکھائی دینے والا بہاولپور کا نور محل رات کی تاریکی میں بھی روشنیوں کا گہوارہ رہتا ہے۔ سابقہ ریاست بہاولپور کے شاندار ماضی کی عکاس یہ عمارت اب بہاولپور کی پہچان بن چکی ہے۔ اس محل سے جڑی روایات میں ہے کہ نواب محمد صادق خان عباسی چہارم نے اپنی اہلیہ نور جہاں کے لیے اس عمارت کی تعمیر کرائی تھی اور اس محل کو اُنہی کا نام دے دیا جب کہ دوسری جانب اس سے متعلق نواب صادق محمد خان عباسی پنجم کے پوتے صاحب زادہ محمد عثمان خان عباسی کا کہنا ہے کہ اُس دور میں تو نواب خاندان کی خواتین کا تقدس اس قدر زیادہ تھا کہ حرم سرا کے باہر کوئی اُن کا نام بھی نہیں لے سکتا تھا اور جب نواب گھرانے کی خواتین باہر نکلتی تھیں تو اُن کی سواری آتی دیکھ رعایا صرف اپنی آنکھیں نہیں جھکاتی تھی بلکہ اپنا منہ دوسری جانب پھیر لیتی تھی۔ تو ایسے ماحول میں ان کے بقول یہ مُمکن ہی نہیں کہ یہ محل کسی عورت کے نام سے منسوب کیا جاتا اور اُن کی کسی بیگم کا نام بھی نور نہیں تھا۔
تاریخ کا گہوارہ بہاولپور کا نور محل

5
نواب صادق محمد خان عباسی پنجم کا اپنی رعایا کے لیے آخری پیغام بھی یہاں چسپاں ہے جس میں اُنہوں نے ریاست بہاول پور کے رہنے والوں کو پاکستان کے ساتھ وفادار رہنے کی تلقین کی تھی۔

6
ہفتہ وار صادق الاخبار بہاولپور کی کاپیاں بھی یہاں دیکھی جاسکتی ہیں۔

7
ریاست نے اپنا عدالتی اور فوجی نظام بھی تشکیل دے رکھا تھا۔ یہاں تصویریں اُس دور کا احوال بیان کرتی ہیں۔

8
نوابوں کی فوج کے زیر استعمال رہنے والے ہتھیار بھی یہاں دیکھنے کو ملتے ہیں۔