رسائی کے لنکس

طب کا نوبیل انعام مائیکرو آر این اے دریافت کرنے والے دو امریکی سائنس دانوں کے نام


  • وکٹر ایمبروز اور گیری روکن کو مائیکرو جین کی دریافت پر عالمی اعزاز دیا گیا ہے۔
  • وکٹر ایمبرو یونیورسٹی اور میساچوسٹس میڈیکل اسکول میں نیچر سائنس کے پروفیسر ہیں۔
  • روکن جینیات کے پروفیسر ہیں اور انہوں نے میساچوسٹس جنرل اسپتال اور ہارورڈ اسکول میں اپنی تحقیق مکمل کی تھی۔
  • نوبیل انعام حاصل کرنے والوں کو تقریباً 10 لاکھ ڈالر کی رقم بھی دی جاتی ہے۔

ویب ڈیسک __دو امریکی سائنس دانوں نے سال 2024 کے لیے طب کا نوبیل انعام حاصل کر لیا ہے۔

وکٹر ایمبروز اور گیری روکن کو مائیکرو جین کی دریافت پر عالمی اعزاز دیا گیا ہے۔ یہ دریافت جین کی حرکت کو متعین کرنے والے اصول جاننے سے متعلق اہم پیش رفت ہے۔

نوبیل اسمبلی کا کہنا ہے کہ یہ دریافت اعضا بننے اور ان کے کام کرنے کو سمجھنے کے لیے بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔

وکٹر ایمبرو یونیورسٹی اور میساچوسٹس میڈیکل اسکول میں نیچر سائنس کے پروفیسر ہیں۔ انہوں نے اپنی تحقیق ہارورڈ یونیورسٹی میں انجام دی تھی۔

روکن جینیات کے پروفیسر ہیں اور انہوں نے میساچوسٹس جنرل اسپتال اور ہارورڈ اسکول میں اپنی تحقیق مکمل کی تھی۔

نوبیل انعام حاصل کرنے والوں کو تقریباً 10 لاکھ ڈالر کی رقم بھی دی جاتی ہے۔ یہ رقم انعام کا آغاز کرنے والے سوئیڈش موجد الفریڈ نوبیل کے ترکے سے دی جاتی ہے۔

طب کے انعام کے اعلان کے ساتھ ہی دیگر شعبوں کے لیے نوبیل انعام کے اعلانات کا آغاز ہو گیا ہے۔ رواں ہفتے کے دوران منگل کو فزکس، بدھ کو کیمسٹری اور جمعرات کو ادب کے نوبیل انعام کا اعلان ہو گا۔

امن کے لیے نوبیل انعام کا اعلان جمعے کو ہو گا اور معاشیات کے لیے 14 اکتوبر کو انعام کا اعلان کیا جائے گا۔

انعام حاصل کرنے والوں کو 10 دسمبر کو الفریڈ نوبیل کی برسی کے موقعے پر منعقد ہونے والی تقریب میں انعام وصول کرنے کے لیے مدعو کیا جائے گا۔

اس خبر کی تفصیلات ایسوسی ایٹڈ پریس سے لی گئی ہیں۔

فورم

XS
SM
MD
LG