رسائی کے لنکس

منگل کو امدادی ٹرک غزہ میں داخل نہیں ہوسکے:اقوام متحدہ


رفح کی بندر گاہ صرف امداد غزہ میں داخل ہونے کا راستہ نہیں ہے، وہاں بہت سے فلسطینی مصر کے راستے باہر جانے کے منتظر بھی ہیں۔
رفح کی بندر گاہ صرف امداد غزہ میں داخل ہونے کا راستہ نہیں ہے، وہاں بہت سے فلسطینی مصر کے راستے باہر جانے کے منتظر بھی ہیں۔

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ منگل کو فلسطینیوں کے لیے بیس امدادی ٹرک رفح کی گزرگاہ سے غزہ کی محصور پٹی میں داخل نہیں ہو سکے جبکہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے دوران امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ علاقے میں امداد کی فراہمی 'کافی تیز رفتارنہیں' ہے۔

عالمی ادارے کی ترجمان برائے امداد ایری کانیکو نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ امدادی سامان کل غزہ میں داخل ہو سکے گا۔

تاہم، انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ منگل کو ٹرک مصر سے غزہ میں داخل کیوں نہیں ہو سکے تھے۔

منگل کو وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کی جانب سے جب جو بائیڈن ے پوچھا گیا کہ کیا غزہ کو ضرورت کے مطابق امداد تیزی سے پہنچ رہی ہے، تو صدر بائیڈن نے کہا: "کافی تیز نہیں ہے۔"

خیال رہے کہ امریکہ اسرائیل، مصر اور اقوام متحدہ کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے تاکہ غزہ تک امداد پہنچانے کا طریقہ کار تشکیل دیا جا سکے۔

اس بات چیت میں شامل فریقوں کے درمیان ، امداد کے معائنے کے طریقہ کار اور غزہ کی جانب بمباری پر اختلافات ہیں۔

مصر سے آنے والی رفح گزرگاہ غزہ کے اندر اور باہر سامان کی ترسیل کے لیے مرکزی حیثیت رکھتی ہے اور یہ اسرائیل کی سرحد سے متصل ہے۔

سات اکتوبر کو غزہ کی پٹی میں حماس کے عسکریت پسندوں کے حملے کے جواب میں اسرائیل کی طرف سے اس علاقے کی"مکمل ناکہ بندی"" کرنے کے بعد سے رفح راہداری امداد پہنچانے کی کوششوں کا مرکز بن گئی ہے۔

ہفتے کے روز محدود امدادی ترسیل شروع ہونے کے بعد سے 54 ٹرک خوراک، ادویات اور پانی لے کر غزہ میں داخل ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے اس امداد کو "ضرورت کے سمندر میں امداد کا ایک قطرہ" قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سینئر امدادی اہلکار لن ہیسٹنگز نے قبل ازیں سلامتی کونسل کو بتایا تھا کہ منگل کو 20 ٹرک کراس کرنے والے تھے۔

اسرائیل کو اس بات پر تشویش ہے کہ حماس غزہ بھیجے گئے ایندھن کی ترسیل کا رخ اپنی طرف نہ موڑ لے۔

وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے منگل کو اسرائیل کے خدشات کو جائز قرار دیا۔

انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ "ہم اب بھی یقین رکھتے ہیں، صرف عمومی طورپر ، ایندھن کو غزہ کے لوگوں تک پہنچانے کے قابل ہونے کی ضرورت ہے۔"

ادھر قوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اس کے ایندھن کے ذخائر چند دنوں میں ختم ہو جائیں گے۔

غزہ کا الشفا اسپتال: ’بجلی گئی تو سب بچے مر جائیں گے‘
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:26 0:00

غزہ میں فلسطینیوں کو امداد فراہم کرنے والی اقوام متحدہ کی ایجنسی نے منگل کو خبردار کیا کہ اگر ایندھن کی ترسیل نہ ہوئی تو اسے بدھ کی رات اپنی کارروائیاں روکنی پڑ جائیں گی۔

لن ہیسٹنگز نے سلامتی کونسل کو بتایا " عالمی ادارہ اسرائیل کی حکومت کے ساتھ غزہ میں ایندھن لکی ترسل کے بہترین طریقے کے بارے میں بات چیت کر رہا ہے جبکہ ان کے پاس ٹرکوں میں غزہ لے جانے کے لیے چار لاکھ لٹر ایندھن تیار ہے۔

ان کے بقول چار لاکھ لٹرایندھن تقریباً مزید دو ڈھائی دن کی ضروریات پوری کر سکے گا۔

(اس خبر میں شامل مواد رائٹرز سے لیا گیا ہے)

فورم

XS
SM
MD
LG