کراچی —
خیبر پختونخواہ کے شہر ٹانک میں لوڈ شیڈنگ کے ستائے ہوئے شہریوں نے احتجاج کا انوکھا طریقہ نکال لیا ہے۔ جمعرات کو انہوں نے احتجاجاً صوبائی وزیرداخلہ، وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی اور رکن قومی اسمبلی داور خان کندنی کا علامتی جلوس جنازہ نکلا۔
مقامی روزنامے ’ایکسپریس ٹری بیون‘ کے مطابق، شرکاء نے ضلعی، صوبائی اور وفاقی حکومتوں کے خلاف نعرے بازی بھی کی، جبکہ ٹائر جلاکر سڑک بھی بلاک کردی جس سے کئی گھنٹے ٹریفک معطل رہا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کا علاقے طویل عرصے سے لوڈ شیدنگ کے عذاب میں مبتلا رہے اور کوشش کے باوجود ان کی دادرسی کرنے والا کوئی نہیں۔ لہذا، انہیں مجبورا ً احتجاج کا یہ طریقہ اپنانا پڑا۔
کارکنوں کی ہلاکت کے خلاف ایم کیو ایم کا احتجاج
متحدہ قومی موومنٹ نے پارٹی کارکنوں کے مبینہ ماورائے عدالت قتل اور ان کی گرفتاریوں کے خلاف کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ اس موقع پر باقاعدہ ایک احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی جس سے خطاب کے دوران پارٹی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ”اب تک ہمارے 25 کارکن ماورائے عدالت قتل ہوچکے ہیں جبکہ 45 لاپتا ہیں۔ان کارکنوں کو فوری بازیاب کرایا جائے۔ انہوں نے اپنے 300کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کا بھی انکشاف کیا۔ انہوں نے قتل کا الزام سادہ لباس اہلکاروں پر لگایا۔
عازمین حج پر سعودی کمپنیوں سے کھانا خریدنے کی پابندی
وہ تمام پاکستانی جو اس بار حج کا ارادہ رکھتے ہیں نوٹ کرلیں کہ سعودی حکومت نے پاکستانی عازمین کے لئے یہ شرط لازمی قراردے دی ہے کہ دوران حج وہ سعودی کمپنیوں سے کھانا خریدیں۔ ۔۔وہ بھی کم از کم چھ روز تک۔ یہ وہ چھ روز ہیں جن میں عازمین کا قیام فرائض کی ادائیگی کے لئے منیٰ، عرفات اور مزدلفہ میں ہوتا۔
تاہم، وزارت مذہبی امور کے حوالے سے جیو نیوز کا کہنا ہے کہ وزارت کو یہ شرط ’پسند‘ نہیں آئی اسی لئے وفاقی وزیرمذہبی امور سردار محمد یوسف نے سعودی حکام کو خط لکھ دیا ہے۔ ساتھ ہی، وہ شرط کے خاتمے کے لئے سعودی سفیر سے بھی ملاقات کرچکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس طرح عازمین پر خرچ کا اضافہ بوجھ پڑے گا، کیوں کہ پاکستانی روایتی ذائقے کا کھانا کھاتے ہیں۔
الطاف حسین کی پاکستانی پاسپورٹ کیلئے درخواست
دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے الطاف حسین کی جانب سے پاکستانی پاسپورٹ کے حصول کے لئے دی جانے والی درخواست، وزارت داخلہ کو بھجوانے کی تصدیق کردی ہے۔ تاہم، ان کا کہنا تھا کہ اس کا وزارت داخلہ کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا، جیسے ہی ملا اسے لندن کے پاکستانی ہائی کمیشن کوارسال کردیا جائے گا۔
فیصل رضا عابدی مستعفی
پی پی رہنما فیصل رضا عابدی جمعرات کو سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے۔اسلام آباد میں میڈیا سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ، ’میں سینیٹ سے خالی ہاتھ جا رہا ہوں، میرے ساتھ انصاف نہیں ہوا۔‘ بدھ کو پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل اور سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے ان سے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کے الزام پر استعفیٰ طلب کیا تھا۔
مُردوں کا گوشت کھانے کیخلاف قانون بنانے کی درخواست
لاہور ہائی کورٹ کو ایک مقامی وکیل کاشف محمود کی جانب سے ایک درخواست موصول ہوئی ہے جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ مُردوں کا گوشت کھانے کے خلاف سخت اور خاطر خواہ قانون سازی کی جائے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ قانون نہ ہونے کے سبب بھکر کے مردہ خور بھائیوں کو کم سزا ہوئی، حالانکہ وہ 150 مردے کھانے کا اعتراف کر چکے تھے۔ کیا ایسے میں فی مردہ چار دن کی سزا اس گھناوٴنے جرم کو روکنے کے لئے کافی ہے؟ عدالت نے وفاقی وزارت داخلہ، وزارت قانون، اسلامی نظریاتی کونسل، آئی جی پنجاب اور ڈی سی او بھکر کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔