دنیا بھر میں 2022 کا اختتام اور 2023 کا آغاز ہوگیا ہے۔ مختلف ممالک میں نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے زبردست آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ مختلف ممالک میں نئے سال کو کیسے خوش آمدید کہا گیا؟ دیکھیے ان تصویری جھلکیوں میں۔
دنیا بھر میں سالِ نو کا جشن

1
دبئی میں دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر نئے سال کو خوش آمدید کہتے ہوئے زبردست آتش بازی کی گئی۔

2
ملائیشیا میں لوگوں نے بھرپور انداز میں نئے سال کا جشن منایا۔

3
بیجنگ میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے دوران لوگوں نے احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے نئے سال کو خوش آمدید کہا۔

4
پاکستان میں بھی نئے سال کے آغاز پر آتش بازی کی گئی۔