شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے 'سیمجین کاؤنٹی' نامی ایک نئے شہر کا افتتاح کیا ہے جو شمالی کوریا میں واقع پیکتو نامی پہاڑی سلسلے کے قریب تعمیر کیا گیا ہے۔ پیانگ یانگ کے سرکاری خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سیمجین شہر اس علاقے میں تعمیر کیا گیا ہے جہاں کِم جونگ ان کے والد کم جونگ اِل کی پیدائش ہوئی تھی۔
شمالی کوریا میں نئے شہر کا افتتاح

1
اس شہر کی تعمیر میں ہزاروں افراد نے حصہ لیا جن میں شمالی کوریا کے فوجی اہلکار بھی شامل تھے۔ مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق چھٹیوں کے دوران یونیورسٹیوں کے طلبہ کو بھی کام کرنے کے لیے یہاں بھیجا جاتا تھا۔

2
مقامی میڈیا کے مطابق کِم جونگ اُن اس منصوبے میں خاصی دلچسپی رکھتے تھے۔ اور اسی لیے اس شہر کی تعمیر میں پیانگ یانگ نے بھاری سرمایہ صرف کیا ہے۔

3
سیمجین کاؤنٹی کافی بڑے رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ یہاں تقریباً 10 ہزار اپارٹمنٹس تعمیر کیے گئے ہیں۔

4
نئے شہر میں ایک میوزیم بھی بنایا گیا ہے جہاں شمالی کوریا میں کمیونسٹ انقلاب سے متعلق تاریخی چیزیں موجود ہیں۔