رسائی کے لنکس

استنبول: دہشت گردی کے خطرے کے باعث نیدرلینڈز کا قونصل خانہ بند


استقلال اسٹریٹ (فائل فوٹو)
استقلال اسٹریٹ (فائل فوٹو)

نیدرلینڈ کی وزرات خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قونصل خانے کی بندش ایک احتیاطی اقدام ہے۔

نیدرلینڈ نے دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر ترکی کے شہر استنبول میں اپنے قونصل خانے کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔

نیدرلینڈ کی وزرات خارجہ کی طرف سے بدھ کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قونصل خانے کی بندش ایک احتیاطی اقدام ہے۔ حکام نے خطرے کی نوعیت کی وضاحت نہیں کی ہے ۔ تاہم ا نہوں نے نیدرلینڈ کے شہریوں کو اس علاقے سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا کہ اس اقدام کے بعد عملے کے تقریباً 40 افراد کو وہاں سے نکال لیا گیا ہے۔

یہ اعلان گزشہ ہفتے اس علاقے میں ہوئے اس خود کش حملے کے بعد سامنے آیا جہاں نیدرلینڈ کا قونصل خانہ اور دیگر ملکوں کے سفارتی دفاتر موجود ہے۔ اس واقعہ میں پانچ افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔

یہ دھماکے وسطی استنبول کے بڑے تجارتی مرکز استقلال اسٹریٹ میں ہوئے جہاں اختتام ہفتہ بڑی تعداد میں لوگ موجود ہوتے ہیں۔

ترکی میں حالیہ مہینوں کے دوران دہشت گرد واقعات رونما ہو چکے ہیں جن کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش اور کرد باغی قبول کرتے رہے ہیں۔

رواں ماہ ہی انقرہ میں ہونے والے خودکش بم دھماکے کے بعد جرمنی نے بھی عارضی طور پر ترکی میں اپنے سفارتی مشن کو بند کردیا تھا۔

XS
SM
MD
LG