دنیا کا بڑا عسکری اتحاد نیٹو اپنی 70ویں سالگرہ منا رہا ہے جب کہ اس موقع پر اس کے ارکان ممالک کے سربراہان مملکت کا دو روزہ اجلاس لندن میں جاری ہے۔ اگرچہ یہ اجلاس 70 ویں سالگرہ کے موقع پر ہو رہا ہے لیکن اس میں جوش و خروش کے بجائے بعض ارکان ملکوں کے اختلافات واضح دکھائی دے رہے ہیں۔
5توقع کی جا رہی ہے کہ برطانیہ امریکہ کی جانب سے یورپی ملکوں سے کیے گئے مطالبے کے تحت چھ جنگی کشتیاں، دو لڑاکا طیارے اور ہزاروں فوجی اتحاد میں شاملا کرے گا۔
6
اس کے علاوہ اجلاس میں نیٹو ممالک ایک دوسرے کے دفاع کے عزم کا اعادہ کریں گے۔
7
اس سے قبل منگل کو ابتدائی ریمارکس میں برطانیہ کے وزیرِ اعظم بورس جانسن نے کہا کہ جب تک ہم ایک ساتھ ہیں، کوئی ہمیں شکست دینے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔
8
منگل کو اجلاس کے بعد بکنگھم پیلس میں سربراہانِ مملکت کی دعوت بھی کی گئی۔