دنیا کا بڑا عسکری اتحاد نیٹو اپنی 70ویں سالگرہ منا رہا ہے جب کہ اس موقع پر اس کے ارکان ممالک کے سربراہان مملکت کا دو روزہ اجلاس لندن میں جاری ہے۔ اگرچہ یہ اجلاس 70 ویں سالگرہ کے موقع پر ہو رہا ہے لیکن اس میں جوش و خروش کے بجائے بعض ارکان ملکوں کے اختلافات واضح دکھائی دے رہے ہیں۔
نیٹو کی 70 ویں سالگرہ پر لندن میں اجلاس

1
بدھ کو نیٹو اراکین کے سربراہان مملکت کا بند کمرہ اجلاس منعقد ہوگا جو تقریباً تین گھنٹوں تک جاری رہے گا۔ اجلاس کے بعد اس سے متعلق اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا۔

2
فرانس اور جرمنی کی خواہش ہے کہ اجلاس میں مشرقِ وسطیٰ اور افریقہ میں نیٹو کا کردار بڑھانے پر بھی بات کی جائے۔

3
نیٹو اجلاس میں دو بنیادی طور پر دو موضوعات پر بحث کی جائے گی جس میں اتحاد کے بجٹ اور دفاعی اخراجات اور ترکی کے دیگر نیٹو اراکین سے تعلقات کا معاملہ شامل ہے۔

4
خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق اجلاس کے دوران ترکی اور کینیڈا کی جانب سے صدر ٹرمپ کے الزامات کا جواب دیے جانے کا امکان ہے۔ امریکی صدر نے کہا تھا کہ یہ ملک دفاعی اخراجات میں بہت کم خرچ کرتے ہیں۔