بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں محرم کے دوران انتظامیہ نے دارالحکومت سرینگر کے مرکزی لال چوک کے علاقے میں جلوس نکالنے پر پابندی عائد کر دی۔ حکومتی پابندی کے باجود لال چوک پر جلوس نکالنے کی کوشش کی گئی۔ حکام کے مطابق جلوس نکالنے پر پابندی سرینگر کے کاروباری مرکز لال چوک اور اس کے اطراف کے علاقوں پر عائد کی گئی تھی اور اس کا اطلاق دیگر علاقوں پر نہیں کیا گیا تھا۔
بھارتی کشمیر: محرم کے جلوس کے دوران جھڑپیں

1
جلوس کے لیے آںے والوں کو روکنے کے لیے علاقے میں خاردار تاروں کے علاوہ دیگر رکاوٹیں بھی کھڑی کی گئیں۔

2
بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں شیعہ آبادی روایتی طور پر آٹھ محرم کو لال چوک میں جلوس نکالتی ہے۔

3
سرینگر کے کاروباری مرکز لال چوک سے شروع ہونا والا جلوس ڈلگیٹ پر ختم ہوتا ہے۔

4
پابندی کے باوجود بعض شہری جلوس نکالنے کے لیے لال چوک پہنچے تھے۔