رسائی کے لنکس

محصور شامی شہر مضایا کے لیے مزید امداد روانہ

مضایا میں شامی شہری امداد کے انتظار میں (فائل فوٹو)
مضایا میں شامی شہری امداد کے انتظار میں (فائل فوٹو)

رواں ہفتے باغیوں کے قبضے میں42,000 نفوس پر مشتمل شہر میں کئی ماہ بعد امداد پہنچائی گئی کیونکہ حکومتی فورسز نے اس شہر کا محاصرہ کر رکھا ہے۔ جمعرات کو امداد کے مزید 50 ٹرک مضایا بھیجے گئے۔

شام کے دارالحکومت دمشق سے امداد کا ایک اور قافلہ محصور شامی شہر مضایا کے لیے جمعرات کو روانہ ہوا۔

رواں ہفتے باغیوں کے قبضے میں42,000 نفوس پر مشتمل شہر میں کئی ماہ بعد امداد پہنچائی گئی کیونکہ حکومتی فورسز نے اس شہر کا محاصرہ کر رکھا ہے۔ جمعرات کو امداد کے مزید 50 ٹرک مضایا بھیجے گئے۔

انٹرنیشنل ریڈ کراس نے اقوام متحدہ اور شامی ہلال احمر سے مل کر امداد پہنچانے کا بندوبست کیا جس میں خوراک اور طبی سامان شامل ہے۔

مضایا جانے والے انٹرنیشنل ریڈ کراس کے ترجمان نے کہا کہ وہاں کی صورتحال ’’دل دہلا دینے والی ہے۔‘‘

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ وہاں لوگ فاقوں سے مر رہے ہیں تاہم شام کے اقوام متحدہ میں سفیر نے اس کی تردید کی ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی امداد کے سربراہ سٹیفن اوبرائن نے کہا کہ 400 افراد کو طبی امداد کے لیے شہر سے نہ نکالا گیا تو ان کی موت واقع ہو جائے گی۔

شمالی شام کے دیگر دو شہروں کو بھی اس ہفتے امداد بھیجی گئی جبکہ کئی دیگر شہریوں میں لوگوں کو مدد کی ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ایک کروڑ 35 لاکھ شامیوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی ضرورت ہے۔

XS
SM
MD
LG