رسائی کے لنکس

 شمالی لبنان کے گاؤں ایتو میں اسرائیلی حملے سے تباہ ہونے والے مقام پر ریڈ کراس کی گاڑیاں کھڑی ہیں فوٹو رائٹرز 14 اکتوبر 2024
شمالی لبنان کے گاؤں ایتو میں اسرائیلی حملے سے تباہ ہونے والے مقام پر ریڈ کراس کی گاڑیاں کھڑی ہیں فوٹو رائٹرز 14 اکتوبر 2024

شمالی لبنان میں اپارٹمنٹ بلڈنگ پر اسرائیلی فضائی حملے میں 21 افراد ہلاک ہو گئے

لبنانی ریڈ کراس نے اطلاع دی ہے کہ پیر کو لبنان کے جنوب اور مشرق میں واقع حزب اللہ کے عسکریت پسندوں کے گڑھ سے دور ایک اپارٹمنٹ کی عمارت پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 18 افراد ہلاک ہو گئے

09:29 14.10.2024

اسرائیل پر حزب اللہ کا ڈرون حملہ

اسرائیل کے وسطی علاقوں پر دو ڈرون حملے کیے گئے ہیں جن میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

لبنان کی عسکری تنظیم حزب اللہ نے کہا ہے کہ اس نے اسرائیل کے جنوبی شہر حیفا سے 30 کلو میٹر دور واقع بن یامینہ فوجی کیمپ پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

اسرائیلی حکام نے حزب اللہ کے ڈورن حملے اور اس میں لوگوں کے نشانہ بننے کی تصدیق کی ہے۔

09:28 14.10.2024

غزہ میں اسرائیلی ڈرون حملے میں پانچ بچے ہلاک

غزہ میں سول ڈیفنس حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے اتوار کو الشطی مہاجرین کیمپ پر کیے گئے ڈرون حملے میں پانچ بچے ہلاک ہوئے ہیں۔

غزہ کے محکمۂ سول ڈیفنس کے ایک ترجمان نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ رضا کاروں کو پانچ بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔ اسرائیل نے اس مقام پر ڈرون حملہ کیا تھا جہاں کھیل میں مصروف بچے نشانہ بنے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کی لاشیں الشفا اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

غزہ میں حماس کے زیرِ انتظام وزارتِ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس اکتوبر کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں لگ بھگ 42 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔

09:26 14.10.2024

امن فورسز کا تحفظ، امریکی وزیرِ دفاع کا اسرائیل ہم منصب سے رابطہ

امریکہ کے محکمۂ دفاع پینٹاگان نے کہا ہے کہ امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے اسرائیلی ہم منصب سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے زور دیا کہ لبنان میں موجود اقوامِ متحدہ کی امن فورسز اور لبنان کی فوج کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

لائیڈ آسٹن نے اسرائیل کے وزیرِ دفاع یوو گلینٹ سے ٹیلی فون پر اس بات پر بھی زور دیا کہ لبنان میں جس قدر جلد ممکن ہو فوجی کارروائی سے سفارتی اقدامات کی جانب بڑھا جائے۔

انہوں نے غزہ میں انسانی بنیادوں پر اقدامات پر بھی زور دیا۔

09:22 14.10.2024

شمالی غزہ میں اسرائیلی ٹینک مزید آگے بڑھ گئے

اسرائیل کی فوج غزہ کے شمالی علاقوں میں اپنی فوجی کارروائی کو مزید وسعت دے رہی ہے۔

غزہ سٹی میں اس کے ٹینک شمالی سرحدی علاقوں تک پہنچ گئے ہیں۔

غزہ سٹی کی شمالی سرحد پر شیخ رضوان کے علاقے اور اس کے قریبی آبادیوں کے مکینوں کا کہنا ہے کہ ان کو نقل مکانی پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

مقامی فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی فوج نے بیت الحنون، جبالیہ اور بیت الاہیہ کا رابطہ دیگر علاقوں سے منقطع کر دیا ہے۔

ان کے بقول ان علاقوں سے کسی کو دوسری جانب منتقل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔ صرف ان خاندانوں کو جانے کی اجازت دی جا رہی ہے جو یہاں سے انخلا کرنا چاہتے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG