رسائی کے لنکس

 شمالی لبنان کے گاؤں ایتو میں اسرائیلی حملے سے تباہ ہونے والے مقام پر ریڈ کراس کی گاڑیاں کھڑی ہیں فوٹو رائٹرز 14 اکتوبر 2024
شمالی لبنان کے گاؤں ایتو میں اسرائیلی حملے سے تباہ ہونے والے مقام پر ریڈ کراس کی گاڑیاں کھڑی ہیں فوٹو رائٹرز 14 اکتوبر 2024

شمالی لبنان میں اپارٹمنٹ بلڈنگ پر اسرائیلی فضائی حملے میں 21 افراد ہلاک ہو گئے

لبنانی ریڈ کراس نے اطلاع دی ہے کہ پیر کو لبنان کے جنوب اور مشرق میں واقع حزب اللہ کے عسکریت پسندوں کے گڑھ سے دور ایک اپارٹمنٹ کی عمارت پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 18 افراد ہلاک ہو گئے

14:37 14.10.2024

غزہ کے الاقصیٰ اسپتال کے باہر اسرائیل کا بے گھر افراد کے خیموں پر حملہ

غزہ کے الاقصیٰ اسپتال کے باہر پیر کی صبح اسرائیلی فوج نے بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک جب کہ 50 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

فوج کے مطابق اس نے حماس کے کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنایا ہے۔ حماس تردید کر چکی ہے کہ وہ عام شہریوں کے لیے مخصوص مقامات کو کارروائیوں کے لیے استعمال نہیں کرتی۔

اسرائیل حماس جنگ کا آغاز حماس کے سات اکتوبر دو ہزار تئیس کو جنوبی اسرائیل پر غیر متوقع دہشت گرد حملے کے بعد ہوا تھا۔ اسرائیلی حکام کے مطابق حملے میں بارہ سو افراد ہلاک ہوئے تھے جب کہ حماس کے زیرِ انتظام غزہ کے محکمۂ صحت کے مطابق جنگ میں تقریباً بیالیس ہزار فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔

23:34 14.10.2024

شمالی لبنان میں اپارٹمنٹ بلڈنگ پر اسرائیلی فضائی حملے میں21 افراد ہلاک ہو گئے

صحت کے حکام نے کہا ہے کہ اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے عسکریت پسندوں کے ساتھ اپنی جنگ میں اپنے اہداف کو توسیع دیتے ہوئے شمال میں ایک فضائی حملے میں کم از کم 21 لوگوں کو ہلاک کر دیا ، جب کہ لاکھو ں اسرائیلیوں نے سرحد پار سے فائر کئے جانے والے پراجیکٹائلز سے بچنے کے لیے پناہ گاہوں کا رخ کیا ۔

اب تک لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائی جنوب ، مشرق میں بیکا وادی اور بیروت کے مضافات پر مرکوز رہی ہے۔

کرسچین اکثریتی قصبے ایتو پر یہ حملہ کے ایک گھر پر کیا گیا جسے بے گھر خاندانوں نے کرائے پر لیا ہوا تھا۔ یہ بات قصبے کے مئیر جوزف ٹراڈ نے رائٹرز کو بتائی۔ لبنان کی وزارت صحت نے بتایا کہ ان ہلاکتوں کے علاوہ آٹھ لوگ زخمی بھی ہوئے ۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا اور یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ہدف کیا تھا۔

14:40 14.10.2024

دو ڈرون حملوں میں اسرائیلی فوجیوں سمیت 67 افراد زخمی

اسرائیل کے وسطی علاقے پر ہونے والے دو ڈرون حملوں میں چار اسرائیلی فوجی ہلاک جب کہ 67 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

لبنان کی عسکری تنظیم حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسرائیلی فوج کے گولانی بریگیڈ کے کیمپ کو نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی طبی حکام کے مطابق زخمیوں میں کئی افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

بعض رپورٹس میں اس حملے کو سات اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیل کو سب سے زیادہ نقصان پہنچانے والا قرار دیا جا رہا ہے۔

14:37 14.10.2024

غزہ کے الاقصیٰ اسپتال کے باہر اسرائیل کا بے گھر افراد کے خیموں پر حملہ

غزہ کے الاقصیٰ اسپتال کے باہر پیر کی صبح اسرائیلی فوج نے بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک جب کہ 50 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

فوج کے مطابق اس نے حماس کے کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنایا ہے۔ حماس تردید کر چکی ہے کہ وہ عام شہریوں کے لیے مخصوص مقامات کو کارروائیوں کے لیے استعمال نہیں کرتی۔

اسرائیل حماس جنگ کا آغاز حماس کے سات اکتوبر دو ہزار تئیس کو جنوبی اسرائیل پر غیر متوقع دہشت گرد حملے کے بعد ہوا تھا۔ اسرائیلی حکام کے مطابق حملے میں بارہ سو افراد ہلاک ہوئے تھے جب کہ حماس کے زیرِ انتظام غزہ کے محکمۂ صحت کے مطابق جنگ میں تقریباً بیالیس ہزار فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔

14:33 14.10.2024

اسرائیلی فوجی اڈے پر حزب اللہ کا ڈرون حملہ

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG