رسائی کے لنکس

بیروت کے وسط میں اسرائیلی بمباری سے منہدم ہونے والی عمارت سے نکلنے والے ایک زخمی کو طبی اہلکار اٹھا کر لے جا رہے ہیں، اکتوبر 10، 2024، ایسوسی ایٹڈ پریس
بیروت کے وسط میں اسرائیلی بمباری سے منہدم ہونے والی عمارت سے نکلنے والے ایک زخمی کو طبی اہلکار اٹھا کر لے جا رہے ہیں، اکتوبر 10، 2024، ایسوسی ایٹڈ پریس

بیروت میں اسرائیلی بمباری، 18 ہلاک، سینئیر حزب اللہ رہنما ٹارگٹ، سکیورٹی ذرائع

اسرائیلی فوج کی جانب سے اس بارے میں ابھی تک کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔ لیکن یہ بمباری ایسے موقع پر ہوئی ہے جب اسرائیل نے حزب اللہ کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

11:59

حماس کا اسرائیل پر غزہ کے ٹی وی نیٹ ورک کے کیمرہ مین کو ہلاک کرنے کا الزام

حماس نے الزام عائد کی ہے کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں کام کرنے والے ایک کیمرہ مین کو ہلاک کردیا ہے۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ نے بھی اسرائیل پر شمالی غزہ میں اپنے ایک صحافی کو زخمی کرنے کا الزام عائد کی ہے۔

ہلاک ہونے والے کیمرہ مین محمد التنانی کا تعلق الاقصی ٹی وی سے بتایا جاتا ہے۔

11:58

اسرائیل نے صوبۂ حمس کے صنعتی علاقے پر حملہ کیا ہے: شام

شام کے سرکاری خبر رساں ادارے ’سانا‘ کے مطابق اسرائیل نے حمس صوبے کے ایک صنعتی علاقے پر حملہ کیا ہے۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق حملے میں گاڑیاں بنانے والی ایک فیکٹری کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

سانا کے مطابق صنعتی علاقے کے ایک عہدے دار کا کہنا ہے حملے میں فیکٹری کے علاوہ امدادی سامان لے جانے والی گاڑیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

11:54

سعودی ولی عہد اور ایران کے وزیرِ خارجہ کی ملاقات

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی والی عہد محمد بن سلمان اور ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے ملاقات کی ہے۔

سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ملاقات میں خطے کی صورتِ حال پر بات چیت کی گئی ہے۔

اس سے قبل ایک سینئر ایرانی عہدے دار نے کہا تھا کہ عباس عراقچی سعودی ولی عہد سے ملاقات میں دو طرفہ امور کے ساتھ ساتھ غزہ اور لبنان میں جنگ بندی کی کوششوں پر بھی بات کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی وزیرِ خارجہ بعدازں قطر کا دورہ بھی کریں گے۔

خطے میں ایک دوسرے کے حریف سمجھے جانے والی ریاستوں سعودی عرب اور ایران کے بدھ کو ہونے والے اعلیٰ سطح کے اس رابطے کو مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتِ حال میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

11:29

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے دوران گزشتہ روز پیش آنے والے واقعات سے متعلق پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG