رسائی کے لنکس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بائیڈن کا نیتن یاہو کو فون، ایران کو جواب دینے پر بھی گفتگو ہوئی، وائٹ ہاؤس

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ نائب صدر کاملا ہیرس بھی اس فون کال میں شامل تھیں۔

23:21 9.10.2024

بائیڈن اور نیتن یاہو کی ہفتوں بعد ٹیلی فون پر گفتگو

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو سے فون پر گفتگو کی ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہفتوں کے بعد یہ گفتگو ایسے موقع پر ہوئی ہے جب اسرائیل لبنان میں اپنے فوجی آپریشن کو مزید بڑھا رہا ہے اور ایران کے اسرائیل پر حال ہی میں کیے گئے بیلسٹک میزائلوں کے حملے کا جواب دینے پر بھی غور کر رہا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرین جین پئیر نے رپورٹرز کو بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو بلاتکلف اور تعمیری تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں نے کئی امور پر گفتگو کی جن میں ایران کو جواب دینے کے لیے اسرائیل کے لائحہ عمل پر بھی بات ہوئی۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ نائب صدر کاملا ہیرس بھی اس فون کال میں شامل تھیں۔

نیتن یاہو کے دفتر نے حال ہی میں تصدیق کی تھی کہ اسرائیلی وزیر اعظم نے گزشتہ ہفتے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی گفتگو کی تھی۔

اس خبر کے لیے مواد خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس سے لیا گیا۔

00:40

ایران کے لیے ردعمل ہلاکت خیز اور چونکا دینے والا ہوگا، اسرائیلی وزیر دفاع

اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گالینٹ، فائل فوٹو
اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گالینٹ، فائل فوٹو

اسرائیلی وزیردفاع نے بدھ کے روز خبردار کیا ہے کہ ان کے ملک پر ایران کی طرف سے کیے گئے میزائل حملوں کا جواب ’ہلاکت خیز‘ اور ’چونکا دینے والا‘ ہو گا۔

یوآو گالینٹ نے انٹیلی جنس یونٹ کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ ہمارے حملے بہت نپے تلے ہوں گے اور ایران کو پتہ بھی نہیں چلے گا کہ ان کے ساتھ کیا ہوا اور کیسے ہوا؟

وزیردفاع کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کئی ہفتوں کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے اس بارے میں بات کی ہے۔

XS
SM
MD
LG