رسائی کے لنکس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بائیڈن کا نیتن یاہو کو فون، ایران کو جواب دینے پر بھی گفتگو ہوئی، وائٹ ہاؤس

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ نائب صدر کاملا ہیرس بھی اس فون کال میں شامل تھیں۔

10:20

پاکستان کی فلسطینیوں کی امداد کے لیے ریلیف فنڈ قائم کرنے کی منظوری

پاکستان کی وفاقی کابینہ نے فلسطینیوں اور لبنان میں جنگ سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے ریلیف فنڈ قائم کرنے کی منظوری دی ہے۔

یہ منظوری اسلام آباد میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کے زیرِ صدارت منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دی گئی۔

ملک کے مرکزی بینک اسٹیٹ بینک میں اس حوالے سے ایک اکاؤنٹ کھولنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق وزیرِ اعظم نے کابینہ کے اجلاس میں امدادی پروگرام کا لائحہ عمل تین دن میں تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی افواج کے زیر عتاب فلسطینیوں کی مدد کے لیے قوم کو متحرک ہونا پڑے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ غزہ سے تعلق رکھنے والے زیادہ سے زیادہ طلبہ کو پاکستان میں تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

وفاقی کابینہ کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ اکتوبر 2023 سے اب تک پاکستان سے 1810 ٹن کی دس کھیپ ادویات، غذائی سامان، ملبوسات اور دیگر اشیاء فلسطینیوں کو بھیجی جا چکی ہیں۔

10:22

پاکستان کا لبنان سے 71 شہریوں کو واپس لانے کا اعلان

کئی ممالک اپنے شہریوں کو لبنان سے نکال چکے ہیں۔ (فائل فوٹو)
کئی ممالک اپنے شہریوں کو لبنان سے نکال چکے ہیں۔ (فائل فوٹو)

پاکستان کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ لبنان سے اپنے شہریوں کا اںخلا کر رہی ہے۔

کابینہ کے اجلاس کے بعد جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ حکومت لبنان میں پھنسے 71 پاکستانی شہریوں کو بذریعہ دمشق وطن واپس لا رہی ہے۔

اجلاس میں وزیر اعظم کو سرکاری حکام کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستانی شہریوں کو جنگ زدہ علاقوں سے وطن واپس لانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔


12:59

وسطی اور شمالی غزہ میں اسرائیل کی بمباری سے 18 افراد ہلاک

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

وسطی اور شمالی غزہ میں اسرائیل کی بمباری سے 18 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

فلسطینی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں پانچ بچے اور دو خواتین بھی شامل ہیں۔

وسطی غزہ میں بریج اور نصیرات کے پناہ گزین کیمپ اسرائیلی حملوں سے متاثر ہوئے ہیں۔

مقامی صحافیوں کے مطابق حملوں کے بعد تین بچوں سمیت نو افراد کی لاشیں الاقصی اسپتال لائے گئے ہیں۔

13:22

جنوبی لبنان میں جھڑپیں، اسرائیل کے تین فوجی زخمی

اسرائیل کی فوج نے کہا ہے کہ لبنان کے جنوبی علاقوں میں اس کے تین اہلکار لڑائی میں زخمی ہوئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اہلکاروں کے زخمی ہونے کے واقعات منگل اور بدھ کو پیش آئے ہیں۔

یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ تینوں اہلکاروں کس طرح کے واقعات میں زخمی ہوئے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG