رسائی کے لنکس

بھارت نے افغانستان کو 11 رنز سے شکست دے دی


بھارتی جیت میں جہاں اس کی مضبوط فیلڈنگ نے اہم کردار ادا کیا وہیں آخری وکٹیں بہت تیزی سے اور پہ در پہ گرتی چلی گئیں جس سے جیت بھی افغانستان سے دور ہوتی چلی گئی۔

ورلڈ کپ 2019 کے تحت افغانستان اور بھارت کے درمیان ساوتھ ہمپٹن میں کھیلے گئے میچ کے چند آخری اوورز میں سنسنی خیزی چھائی رہی۔ بھارت کے بعد افغانستان نے 225 رنز کے ہدف کے لیے جدوجہد کی۔ لیکن، افغانستان مقررہ 50 اوورز میں ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا اور اس کی پوری ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 213 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ یوں بھارت نے یہ میچ 11 رنز سے جیت لیا۔

بھارتی جیت میں جہاں اس کی مضبوط فیلڈنگ نے اہم کردار ادا کیا، وہیں آخری وکٹیں بہت تیزی سے اور پہ در پہ گرتی چلی گئیں جس سے جیت بھی افغانستان سے دور ہوتی چلی گئی۔

افغانستان کی جانب سے حضرت اللہ زازئی اور گلبدین نائب نے اننگز کا آغاز کیا تھا۔

پہلا وکٹ حضرت اللہ زازئی کا گرا جنہوں نے 10 رنز بنائے تھے۔ انہیں محمد شامی نے آؤٹ کیا۔ ان کی جگہ نئے بیٹسمین رحمت شاہ تھے۔

اسکور ابھی 64 رنز ہی ہوا تھا کہ ہارک پانڈیا نے گلبدین نائب کو 17 رنز پر وجے شنکر کے ہاتھوں کیچ کرا دیا اور یوں افغانستان کو کم اسکور پر دوسری وکٹ کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

گلبدین کی جگہ حشمت اللہ شاہدی بیٹنگ کرنے آئے جبکہ بھارت کو افغانستان کی تیسری وکٹ کے لیے کافی لمبا انتظار کرنا پڑا۔ 29 ویں اوور میں رحمت شاہ بومرہ کی بال پر 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

بھارت کو جتنی دیر تیسری وکٹ کا انتظار کرنا پڑا چوتھی وکٹ اتنی ہی جلدی گر گئی۔ حشمت اللہ شاہدی بومرہ کی بال پر آؤٹ ہوگئے۔ یہ دونوں وکٹ 106 رنز کے مجموعی اسکور پر گریں۔

حشمت کی جگہ اصغر افغان کھیلنے آئے تھے مگر وہ صرف 8رنز بنا کر چہل کی بال پر بولڈ ہوگئے، اگلے بیٹسمین نجیب اللہ زدان تھے۔ مگر وہ زیادہ دیر کریز پر نہ ٹک سکے اور ہاردک پانڈیا 21 رنز پر ان کی وکٹ لے اڑے۔

اب بیٹنگ کرنے کی باری راشد خان کی تھی، لیکن وہ 14رنز سے آگے نہ بڑھ سکے۔

راشد خان کے بعد پے درپے پہ وکٹیں گرنا شروع ہوئیں۔ آفتاب عالم اور مجیب الرحمٰن کوئی رنز نہ بنا سکے، جبکہ اکرام خیل 7 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

225 رنز کا ہدف
اس سے قبل میچ کے آغاز پر بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور افغانستان کو 225 رنز کا ہدف دیا۔ اس کے 8 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔

بھارت کے پاس اچھی بیٹنگ لائن ہونے کے باوجود آج اس کا ایک بھی کھلاڑی سنچری نہیں کر سکا۔

سب سے زیادہ رنز ویراٹ کوہلی نے بنائے۔ ان کا اسکور 67 رنز رہا جبکہ دوسرے بڑے اسکورر رہے کیدر جادیو جنہوں نے 52 رنز بنائے۔

افغانستان فیلڈرز آج اچھی پرفارمنس نہیں دے سکے، بار بار مس فیلڈنگ ہوتی اور کیچ چھوٹتے رہے۔ اگر فیلڈنگ پر مزید توجہ دی جاتی تو بھارت کا اسکور 224 رنز سے بھی کم ہوسکتا تھا۔

بھارت کی جانب سے اننگز کا آغاز روہت شرما اور کے ایل راہول نے کیا۔ افغانستان کی جانب سے پہلا اوور مجیب الرحمٰن نے کرایا۔

افغانستان کو پہلی زبردست کامیابی روہت شرما کی وکٹ کی صورت میں ملی۔ انہیں مجیب الرحمٰن نے ایک رن پر کلین بولڈ کر دیا۔ روہت شرما کی وکٹ بھارت کے لیئے ایک بڑا دھچکا تھا۔

روہت شرما کے بعد ویراٹ کوہلی بیٹنگ کے لیے آئے۔ انہوں نے راہول کے ساتھ مل کر میدان کے تقریباً چاروں طرف شاٹس لگائے۔ لیکن اسی دوران راہول کو 30 رنز کے انفرادی اور 64 رنز کے مجموعی اسکور پر محمد نبی نے آؤٹ کیا۔

تیسری وکٹ وجے شنکر کی گری جو آؤٹ ہونے تک 29 رنز بنا چکے تھے۔ انہیں رحمت شاہ نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا جبکہ بھارتی کپتان ویراٹ کوہلی 67 رنز پر محمد نبی کی بال پر رحمت شاہ کو کیچ دے بیٹھے۔

ایم ایس دھونی اور کیدر شرما نے ملکر پانچویں وکٹ کے طور پر بیٹنگ کی۔ دھونی اچھا کھیل رہے تھے۔ لیکن راشد خان کو یہ منظور نہ ہوا اور وہ 28 رنز پر دھونی کی وکٹ لے اڑے یوں بھارت کی آدھی ٹیم آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئی۔

49 ویں اوور تک بھارت 6 وکٹ کے نقصان پر 217 رنز بنا چکا تھا۔ کیدر جادیو نے 48 رنز بنائے جبکہ ہارک پانڈیا 7 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئے۔ ان کی جگہ محمد شامی بیٹنگ کرنے آئے لیکن وہ ایک رن پر ہی کلین بولڈ ہوگئے۔ ان کی وکٹ گلبدین نائب نے لی جبکہ پانڈیا کو آفتاب عالم نے آؤٹ کیا تھا۔

آخری اوورز میں بھارت کو ایک اور وکٹ سے محروم ہونا پڑا۔ کیدر جادیو گلبدین نائب کی بالر پر 52 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ کلدیب اور بھومرہ ایک ایک رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 224 رنز بنائے۔اس طرح افغانستان کو یہ میچ جیتنے کے لیے نسبتاً آسان ہدف ملا ہے اور اس کے بیٹسمین کوشش کریں تو بھارت سے یہ میچ چھین سکتے ہیں۔

افغان ٹیم :
حضرت اللہ زازئی، گلبدین نائب، رحمت شاہ، حشمت اللہ شاہدی، اصغر افغان، محمد نبی، نجیب اللہ زدران، اکرام علی خیل،راشد خان،آفتاب عالم،مجیب الرحمٰن ۔

بھارتی ٹیم :
بھارت نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے۔ بھونیشور کمار کی جگہ محمد سمیع کو شامل کیا گیا ہے جبکہ باقی کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی، اے ایل راہول، روہت شرما، وجے شنکر، ایم ایس دھونی، ہاردک پانڈیا، کیدر جادیو، محمد شامی، یوزویندر چہل، کلدیب یادو اور جسپریت بومرہ۔

پوائنٹس ٹیبل :
افغانستان اب تک پانچ میچز کھیل چکا ہے اور تمام میچز میں اسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔ ادھر بھارت چار میچ کھیل چکا ہے جس میں سے تین میں اسے کامیابی ملی اور چوتھا بارش کی نذر ہوا۔ اس لحاظ سے وہ اب تک ’اَن بیٹ ایبل‘ ہے یعنی کسی سے نہیں ہارا۔ پوائنٹس ٹیبل پر ر وہ چوتھےاور افغانستان دسویں نمبر پر ہے۔

XS
SM
MD
LG