فرانس کے شہر پیرس سمیت کئی دیگر شہروں میں ہزاروں افراد نے یورپ میں مسلمان آبادیوں کو اسلامو فوبیا کے تحت ہدف بنائے جانے کے واقعات کے خلاف مارچ کیا۔ اتوار کو ہونے والے ان مارچز میں مسلمانوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور اسلامو فوبیا کے خلاف آواز بلند کی۔
فرانس میں اسلاموفوبیا کے خلاف مسلمانوں کا مارچ

1
وائس آف امریکہ کے لیے پیرس سے لیزا برائنٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ مارچز کے دوران بارش بھی ہوئی۔ لیکن اس کے باوجود مسلمانوں کی بڑی تعداد نے مارچ میں شرکت کی۔

2
فرانس میں مسلمانوں پر حملے کوئی نئی بات نہیں، حالیہ دنوں میں بھی یکے بعد دیگرے مسلمانوں پر حملوں کے کچھ واقعات پیش آئے ہیں، جس کے باعث مقامی مسلمانوں نے اس مارچ کا اہتمام کیا ہے۔

3
گزشتہ ماہ دو مسلمان شہری گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوئے تھے۔ ان پر یہ حملہ ایسے وقت کیا گیا تھا جب وہ فرانس کے جنوب مغربی علاقے میں ایک مسجد سے باہر آ رہے تھے۔

4
فرانس کے ایک تحقیقی ادارے 'آئی ایف او پی' کی ایک نئی جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہر دس میں سے چار مسلمان یہ سمجھتے ہیں کہ ان کے ساتھ مذہب کی وجہ سے تفریق روا رکھی جاتی ہے۔