جاپان کی 'ماؤنٹ فیوجی' نامی پہاڑی سیاحوں کے لیے انتہائی پرکشش جگہ ہے۔ یہ تفریحی مقام ہونے کے ساتھ آتش فشانی کے لیے بھی مشہور ہے۔ اس خطرے کے باوجود یہاں ہر موسم میں 'عقیدت مندوں' کی آمد و رفت جاری رہتی ہے۔
ماؤنٹ فیوجی :سنہری دھوپ اور گہرے بادلوں کا مسکن

1
ماؤنٹ فیوجی جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو سے 100 کلو میٹر کے فاصلہ پر واقع ہے۔ پہاڑی پر چڑھنے کے لیے گھوڑے بھی استعمال کیے جاتے ہیں۔

2
پہاڑی پر چڑھنے کے لیے صبح کا وقت بہترین بتایا جاتا ہے جب چاروں طرف دھند چھائی ہوئی ہو۔ موسم کی سختی سے بچنے کے لیے گرم لباس پہنا جاتا ہے۔

3
چوٹی کے نیچے ہواؤں کے دوش پر بہتے بادل پر ماؤنٹ فیوجی کے سائے کا خوبصورت منظر ناقابلِ بیان ہے۔

4
صبح سویرے پہاڑی کی بلندی پر پہنچنے والے کوہ پیما 'ماؤنٹ فیوجی' سے طلوع آفتاب کے حسین نظارے کو کیمرے کی آنکھ سے ضرور قید کرتے ہیں۔