کراچی۔۔۔ اگر آپ ممبئی میں جگہ جگہ ’میڈان پاکستان‘ لکھا دیکھیں تو حیران نہ ہوں بلکہ اب آپ کو یہ دیکھ کر بھی خوشی ہونی چاہئے کہ بھارت کی کئی بڑی کمپنیاں پاکستانی برانڈڈ پروڈکٹس کی آوٴٹ لیٹس کھولنے کیلئے تیار ہیں۔
جی ہاں۔۔بھارت اور پاکستان کے تعلقات میں حالیہ برسوں کے دوران بہت سی تبدیلیاں آئی ہیں اور ان میں سے ایک تبدیلی یہ بھی ہے کہ دونوں ممالک تجارتی سطح پر بہت تیزی سے قریب آرہے ہیں۔ اس کی ایک مثال 31 اگست سے 5ستمبر تک ’میڈان پاکستان‘ کے نام سے ممبئی میں ہونے والی دوسری نمائش ہے۔
پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن یعنی ’پریگمیا‘ کے سدرن زون کے چیئرمین، ارشد عزیز نے وائس آف امریکہ کو اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا، ’بھارت میں پہلی میڈ ان پاکستان نمائش انتہائی کامیاب رہی۔ اسی کامیابی کو دیکھتے ہوئے 31 اگست سے 5 ستمبر تک دوسری نمائش شروع ہو رہی ہے۔ ممبئی کے ٹریڈ سینٹر میں ہی اس کا افتتاح ہوگا۔‘
نمائش میں اس بار پورے 100 اسٹال لگیں گے، جن پر پاکستانی مصنوعات نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی۔ ان مصنوعات میں مصالحے اور کھانے پینے کی دیگر اشیاء، ٹیکسٹائل، مختلف جڑی بوٹیاں، آلات جراحی، چمڑے کی مصنوعات، کھیلوں کا سامان اور فرنیچر شامل ہیں۔
ارشد عزیز کا کہنا ہے کہ، ’بھارت خطے کا بڑا ملک ہے۔ اس سے تجارت میں پاکستان کو زیادہ فائدہ ہے کیوں کہ اس طرح پاکستان کو اپنی مصنوعات کی فروخت کے لئے بھارت کی بہت بڑی منڈی ہاتھ آجائے گی۔ پاکستانی ملبوسات اور ٹیکسٹائل اور اس کی دیگر پروڈکٹس بھارت میں بہت زیادہ پسند کی جاتی ہیں۔ نمائش کے پہلے سیشن میں ان مصنوعات سے تقریباً 500 ملین روپے کی آمدنی ہوئی تھی جبکہ تقریباً 300 ملین ڈالر کے برآمدی معاہدے اور سودے بھی طے ہوئے۔
ارشد عزیز نے بتایا کہ، بھارت کی کئی بڑی کمپنیاں ہماری برانڈڈ پروڈکٹس کی آوٴٹ لیٹس کھولنے پر رضامند ہیں۔ مجموعی طور پر دیکھیں تو ’میڈ ان پاکستان‘ دونوں ملکوں کو قریب لانے کے ساتھ ساتھ تعلقات میں بھی بہتری لانے کا بہت اچھا موقع ثابت ہوگی۔‘