پاکستان کے شہر کراچی میں مون سون کے تیسرے اسپیل کے دوران موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ شہر میں اتوار کی صبح سے وقفے وقفے سے ہونے والی بارشوں نے نظامِ زندگی متاثر کیا ہے۔ مسلسل بارشوں کی وجہ سے شہر کی کئی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ شدید بارشوں کے باعث پیر کو کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں عام تعطیل ہے۔
کراچی: مون سون بارشوں میں شہر کا ڈوبنا معمول بن گیا

5
محکمۂ موسمیات نے 26 جولائی تک مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

6
ڈسٹرکٹ سینٹرل کی کئی سڑکیں ایک بار پھر پانی سے بھر گئی ہیں۔

7
کراچی میں گزشتہ کئی برس سے مون سون کے دوران شہر میں سیلابی صورتِ حال کا پیدا ہونا معمول بن چکا ہے اور رواں سال بھی کئی مرتبہ ایسا ہو چکا ہے۔

8
شدید بارشوں کی وجہ سے نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے ہیں۔