پاکستان کے شہر کراچی میں مون سون کے تیسرے اسپیل کے دوران موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ شہر میں اتوار کی صبح سے وقفے وقفے سے ہونے والی بارشوں نے نظامِ زندگی متاثر کیا ہے۔ مسلسل بارشوں کی وجہ سے شہر کی کئی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ شدید بارشوں کے باعث پیر کو کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں عام تعطیل ہے۔
کراچی: مون سون بارشوں میں شہر کا ڈوبنا معمول بن گیا

9
اتوار کو ہونے والی بارش سے فلائٹ آپریشنز بھی متاثر ہوئے ہیں۔

10
کراچی میں بارشوں کی وجہ سے گرین لائن اور پیپلزبس سروس بھی معطل کر دی گئی ہیں۔

11
شہر میں ہونے والی بارش سے کئی پوش علاقوں کے مکینوں کے ساتھ ساتھ بے گھر افراد اور کچی آبادیوں کے مکینوں کی مشکلات بھی بڑھ گئی ہیں۔

12