کرونا وائرس چین سے شروع ہو کر دنیا کے تقریباََ ہر ممالک تک پھیل چکا ہے۔ اس وائرس سے سب سے زیادہ افراد چین میں متاثر ہوئے تاہم سب سے زیادہ ہلاکتیں یورپی ملک اٹلی میں ہوئی ہیں۔ امریکہ، ایران، اسپین، جرمنی، پاکستان، بھارت، سعودی عرب و دیگر ممالک میں اس سے بچنے کے لئے شہر اور دیہات لاک ڈاؤن کیے جا چکے ہیں۔
کرونا کا خوف، دنیا بھر کی شاہراہیں سنسان

1
بھارت میں بدھ سے 21 روز کے لیے نیا لاک ڈاؤن شروع ہے۔ دارالحکومت نئی دہلی میں بدھ کی صبح سڑکوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی جو سڑک سے گزرنے والے ہر فرد سے تفتیشن کرتی رہی اور بلاوجہ سفر کرنے والوں کو واپس گھر بھیج دیا گیا۔ پولیس نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر بھی زور دیا۔

2
نئی دہلی میں تمام ٹریفک معطل رہا ایسے میں ضرورت کا سامان خریدنے کے لئے لوگوں کو کئی کئی میل تک پیدل چلنا پڑا۔

3
بدھ کو نئی دہلی میں واقع چھوٹے بڑے ہوٹلز بھی مکمل طور پر بند رہے جس سے بے گھر افراد کو سب سے زیادہ مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

4
جنوبی ایشیا سے باہر واقع یورپی دنیا کے تمام شہر مسلسل لاک ڈاؤن ہیں جب کہ فضائی آپریشن معطل ہونے کے ائیر پورٹس پر بھی سناٹے کا راج ہے۔ برسلز کا مصروف ترین ائیرپورٹ بھی ویرانی کا منظر پیش کررہا ہے۔