کرونا وائرس چین سے شروع ہو کر دنیا کے تقریباََ ہر ممالک تک پھیل چکا ہے۔ اس وائرس سے سب سے زیادہ افراد چین میں متاثر ہوئے تاہم سب سے زیادہ ہلاکتیں یورپی ملک اٹلی میں ہوئی ہیں۔ امریکہ، ایران، اسپین، جرمنی، پاکستان، بھارت، سعودی عرب و دیگر ممالک میں اس سے بچنے کے لئے شہر اور دیہات لاک ڈاؤن کیے جا چکے ہیں۔
کرونا کا خوف، دنیا بھر کی شاہراہیں سنسان

5
پاکستان کے دو صوبوں پنجاب اور سندھ میں ، مکمل جب کہ باقی دو صوبوں میں جزوی لاک ڈاؤن جاری ہے۔ تمام مارکیٹس اور عوامی مقامات بند ہیں جب کہ راولپنڈی کی سڑکوں پر پولیس اور فوج کا گشت جاری ہے۔

6
فرانس کے دارالحکومت پیرس بھی لاک ڈاؤن ہے جب کہ اس دوران شہری گھروں میں محصور رہتے ہوئے مختلف طریقوں سے وقت گزار رہے ہیں۔ ایک مقامی گلوکار اپنے اپارٹمنٹ کی کھڑی پر کھڑا ہو کر گنگنا رہا ہے جب کہ اس کے پڑوسی اس کی جانب متوجہ ہیں۔

7
پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور تجارتی حب کراچی میں پولیس اہلکار جگہ جگہ تعینات ہیں اور سڑک سے گزرنے والے افراد کو پوچھ گچھ کے بعد ہی آنے جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔

8
برازیل کے شہر ساؤ پولو میں لاک ڈاؤن کے سبب شہر کے وسیع و عریض پل پر سناٹا چھایا ہوا ہے۔ یہاں گزشتہ روز لاک ڈاؤن کی ابتدا ہوئی تھی۔