رسائی کے لنکس

سندھ میں بلدیاتی انتخابات، چھٹی کے دن بھی کم ٹرن آؤٹ

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کراچی، حیدر آباد اور دادو میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ ہوئی ہے۔ اتوار کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں صبح آٹھ بجے شروع ہونے والا پولنگ کا عمل کسی وقفے کے بغیر شام پانچ بجے تک جاری رہا۔ عام تعطیل ہونے کے سبب صبح کے اوقات میں پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹرز کی تعداد کم دیکھی گئی۔ تاہم دوپہر میں پولنگ اسٹیشنوں کے باہر قائم سیاسی جماعتوں کے کیمپوں میں ووٹرز کا رش دیکھا گیا۔متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ اعلان کیا تھا۔ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان تحریکِ انصاف، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس اور جماعت اسلامی سمیت مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اورآزاد امیدوار میدان میں اترے۔


XS
SM
MD
LG