مختلف ممالک میں موجود شامیوں کا جشن
بشار الاسد حکومت کے خاتمے پر جہاں شام کے کئی شہروں میں لوگوں نے جشن منایا، وہیں دنیا کے مختلف ملکوں میں آباد شامی بھی سڑکوں پر نکلے اور خوشی کا اظہار کیا۔
جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ہزاروں شامی شہریوں نے اتوار کو ریلی نکالی۔ یورپی ممالک میں سب سے زیادہ شامی شہری جرمنی میں ہی آباد ہیں جہاں ان کی تعداد تقریباً دس لاکھ ہے۔
برلن کے علاوہ ایتھنز، بلغراد، استنبول، لندن، پیرس، اسٹاک ہوم اور ویانا میں بھی شامی شہریوں نے ریلیاں نکالیں اور جشن منایا۔
شام کی صورتِ حال پر سیکیورٹی کونسل کا اجلاس طلب
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے پیر کو ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔
اے ایف پی نے ذرائع سے رپورٹ کیا ہے کہ یہ اجلاس شام میں صدر بشار الاسد کی حکومت ختم ہونے کے بعد پیدا ہونے والی صورتِ حال کا جائزہ لینے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔