رسائی کے لنکس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا، توشہ خانہ ٹو میں اپیلیں سماعت کے لیے مقرر

اڈیالہ جیل انتظامیہ نے رہائی کے روبکار ملنے کے بعد عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو جیل سے رہا کر دیا۔

12:11 24.10.2024

اختر مینگل سمیت بی این پی رہنماؤں کے خلاف اسلام آباد میں مقدمہ درج

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد پولیس نے بلوچستان نیشنل پارٹی ( مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل سمیت پارٹی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹریٹ میں درج مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ اختر مینگل اور ان کے ساتھی پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہوئے اور انہوں نے سینیٹ کے اسٹاف کو زد و کوب کیا۔

جوائنٹ سیکریٹری سینیٹ جمیل احمد کی مدعیت میں درج مقدمے میں دہشت گردی سمیت سات مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مقدمے کے متن کے مطابق اختر مینگل اور ان کے ساتھی پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہوئے اور اس وقت ان کے پاس اسلحہ بھی تھا۔ ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

11:13 24.10.2024

صدر زرداری کا فورسز کو باجوڑ کارروائی پر خراجِ تحسین

فائل فوٹو
فائل فوٹو

صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے باجوڑ میں فوجی کارروائی کے دوران نو دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

ایوانِ صدر سے جاری ایک بیان کے مطابق صدر مملکت نے انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن کے دوران نو خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا اور کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔

بیان کے مطابق عوام اور سیکیورٹی فورسز مل کر دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنائیں گے۔

11:07 24.10.2024

پاکستان فوج کا باجوڑ میں 9 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں آپریشن کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشت گرد سمیت 9 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فورسز نے گزشتہ شب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر باجوڑ میں انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے نو دہشت گردوں میں دو خودکش بمبار اور انتہائی مطلوب کمانڈر سید محمد عرف قریشی استاد شامل ہے۔

بیان میں دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

11:03 24.10.2024

راولپنڈی کی پچ پر فیصلہ کن میچ کا آغاز

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے فیصلہ کن میچ میں مہمان انگلش ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر رہی ہے۔ تین میچز پر مشتمل سیریز کے آخری ٹاکرے کے لیے راولپنڈی کرکٹ گراؤنڈ کی پچ کو اہم قرار دیا جا رہا ہے اور امکان ہے کہ پچ اسپنرز کے لیے سازگار ہو گی۔ انگلش ٹیم تین اسپنرز کے ساتھ میدان میں اتری ہے جب کہ پاکستان کو دو اسپیشلسٹ اسپنرز نعمان علی اور ساجد خان کی خدمات حاصل ہیں جب کہ سلمان آغا اور صائم ایوب بھی اسپن بالنگ اٹیک میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG