راولپنڈی کی پچ پر فیصلہ کن میچ کا آغاز
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے فیصلہ کن میچ میں مہمان انگلش ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر رہی ہے۔ تین میچز پر مشتمل سیریز کے آخری ٹاکرے کے لیے راولپنڈی کرکٹ گراؤنڈ کی پچ کو اہم قرار دیا جا رہا ہے اور امکان ہے کہ پچ اسپنرز کے لیے سازگار ہو گی۔ انگلش ٹیم تین اسپنرز کے ساتھ میدان میں اتری ہے جب کہ پاکستان کو دو اسپیشلسٹ اسپنرز نعمان علی اور ساجد خان کی خدمات حاصل ہیں جب کہ سلمان آغا اور صائم ایوب بھی اسپن بالنگ اٹیک میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔
اقوامِ متحدہ چارٹر کا منصفانہ طریقے سے نفاذ ایک بڑا چیلنج ہے، شہباز شریف
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جمعرات کو اقوامِ متحدہ کی 79 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک بیان میں کہا ہے کہ آج کا دن ہمیں اقوامِ متحدہ چارٹر کے اصولوں اور مقاصد کے حصول کے عزم کے اعادہ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
ایک بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بین الاقوامی تنازعات عالمی نظام کے بڑے چیلنجوں کی نشاندہی کرتے ہیں اور اقوامِ متحدہ چارٹر کا منصفانہ طریقے سے نفاذ ایک بڑا چیلنج ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کی حقِ خود ارادیت کی قراردادوں کے باوجود جموں و کشمیر اور فلسطین جیسے تنازعات اب بھی حل پذیر ہیں۔ جب تک اقوامِ متحدہ کی بانی دستاویز کی دفعات کو نظر انداز کیا جائے گا، بحران مزید گہرے ہوتے جائیں گے ۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ وہ اس دنیا کو سب کے لیے ایک بہتر جگہ بنانے کے لیے اقوامِ متحدہ کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے جہاں تمام لوگوں کے حقوق دلائے جا سکیں۔
پنجاب: پولیو ویکسی نیشن مہم کس طرح کام کر رہی ہے؟
پنجاب میں پولیو ویکسی نیشن مہم کے لیے اب روایتی اور پرانے طریقہ کار کے بجائے کچھ تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔ اس سلسلے میں ڈیٹا کلیکشن کے لیے ایپ بھی استعمال کی جا رہی ہے۔ پولیو ویکسی نیشن مہم کی مزید تفصیلات جانیے ثمن خان کی اس رپورٹ میں۔
امریکہ کے متعدد ارکانِ کانگریس کا صدر بائیڈن کو خط، عمران خان کی رہائی کا مطالبہ