رسائی کے لنکس

جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری

ایوانِ صدر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدرِ مملکت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی تعیناتی 26 اکتوبر سے تین سال کے لیے کی ہے اور یہ تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے (3)، 177 اور 179 کے تحت کی ہے۔

21:34 23.10.2024

آئین میں 26ویں ترمیم: کیا عدلیہ حکومت کے کنٹرول میں آ جائے گی؟

15:39 23.10.2024

کراچی بار کی جسٹس منصور علی شاہ کو چیف جسٹس تعینات نہ کرنے کی مذمت

کراچی بار ایسوسی ایشن نے جسٹس منصور علی شاہ کو چیف جسٹس پاکستان تعینات نہ کرنے کی مذمت کی ہے۔

بار ایسوسی ایشن کی جانب سے بدھ کو جاری ایک بیان کہا گیا کہ کراچی بار امید رکھتا ہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی عدلیہ کے تشخص کو بحال کریں گے جسے ان کے بقول سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے نقصان پہنچایا ہے۔

15:25 23.10.2024

سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور سندھ بار کونسل کا بھی جسٹس یحییٰ کی تعیناتی کا خیر مقدم

سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور سندھ بار کونسل نے بھی جسٹس یحییٰ آفریدی کو نیا چیف جسٹس پاکستان تعینات کرنے کا خیر مقدم کیا ہے۔

اپنے الگ الگ بیان میں بار ایسوسی ایشن اور بار کونسل نے نئے چیف جسٹس کو مبارک باد دی اور امید ظاہر کی کہ جسٹس یحییٰ آفریدی کی تعیناتی سے ملک میں عدلیہ کو فائدہ ہوگا اور انصاف کی فراہمی ممکن ہو گی، مزید یہ کہ تمام شہریوں کے مساوی حقوق کا بھی تحفظ کیا جائے گا۔

15:19 23.10.2024

خیبر پختونخوا بار کا جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کا خیر مقدم

خیبر پختونخوا بار کونسل نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس پاکستان تعیناتی کا خیر مقدم کیا ہے۔

بدھ کو جاری ایک اعلامیے میں خیبر پختونخوا بار کونسل کا کہنا تھا کہ جسٹس یحییٰ آفریدی غیر متنازع، غیر سیاسی اور غیر جانبندار شخصیت ہیں اور وہ بطور چیف جسٹس پاکستان پارلیمنٹ کی بالادستی، قانون کی پاسداری، آئین کی عمل داری، سستا اور فوری انصاف کی فراہمی میں تمام صلاحتیں بروئے کار لائیں گے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG