رسائی کے لنکس

پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے جمعے کو بند رکھنے کا اعلان، صوبے میں دفعہ 144 بھی نافذ

پنجاب حکومت کی جانب سے یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جمعے کو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔ دوسری جانب لاہور کے نجی کالج میں طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کے معاملے پر طلبہ احتجاج کر رہے ہیں۔

20:37 17.10.2024

پنجاب کے تعلیمی ادارے جمعے کو بند رکھنے کا اعلان، صوبے میں دفعہ 144 بھی نافذ

پاکستان کے صوبہ پنجاب کی حکومت نے صوبے بھر کے تعلیمی ادارے جمعے کو بند رکھنے کا اعلان کیا ہے جب کہ صوبے میں دفعہ 144 بھی نافذ کر دی گئی ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ جمعے کو تمام یونی ورسٹیز، کالجز اور اسکولز بند رہیں گے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جمعے کو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔ دوسری جانب لاہور کے نجی کالج میں طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کے معاملے پر طلبہ احتجاج کر رہے ہیں۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں طلبہ کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ دفعہ 144 کے تناظر میں احتجاج اور ہنگامے سے طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگنے کا اندیشہ ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی قسم کا احتجاج اور سرکاری و نجی تنصیبات پر حملے ہرگز برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

XS
SM
MD
LG