20:04
16.10.2024
آئینی ترمیم کا معاملہ، مولانا فضل الرحمان جاتی عمرہ پہنچ گئے
آئینی ترمیم کے معاملے پر مشاورت کے لیے مولانا فضل الرحمان جاتی عمرہ پہنچ گئے ہیں۔ جے یو آئی (ف) کے وفد میں اسعد محمود، مرتضی کامران ایڈووکیٹ، اسلم غوری اور دیگر رہنما شامل ہیں۔
سابق صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری بھی کچھ دیر میں جاتی عمرہ پہنچیں گے جہاں وہ سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں مسلم لیگ (ن) سے دونوں پارٹیوں کے مسودے پر مشاورت ہو گی۔ امکان ہے کہ تینوں جماعتوں کا مشترکہ مسودے پر اتفاق ہو جائے گا۔