رسائی کے لنکس

ایس سی او سربراہی اجلاس؛ وزیرِ اعظم شہباز شریف کا مندوبین کے اعزاز میں عشائیہ

شنگھائی تعاون تنظیم کے 23 ویں اجلاس کے لیے چین، روس، بھارت، تاجکستان اور دیگر ممالک کے رہنما پاکستان میں موجود ہیں۔ ایس سی او کا اجلاس بدھ تک جاری رہے گا۔

17:15 15.10.2024

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بیلاروس کے وزیرِ اعظم بھی شریک

بیلاروس کے وزیرِ اعظم رومن گولووچینکو 23 ویں ایس سی او اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس منگل سے شروع ہو گیا ہے جو بدھ تک جاری رہے گا۔ اس اجلاس میں چین، روس سمیت مختلف ممالک کے سربراہان و وفد شریک ہیں۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے بیلاروس کے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔

17:14 15.10.2024

تاجکستان کے وزیرِ اعظم کا پاکستان پہنچنے پر استقبال

تاجکستان کے وزیرِ اعظم قاہر رسول زادہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے تاجک وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔

اس موقع پر تاجکستان کے وزیرِ اعظم کے لیے ریڈ کارپیٹ بچھایا گیا تھا جب کہ بچوں کی جانب سے دونوں ممالک کے جھنڈے بھی تھامے گئے تھے۔

17:13 15.10.2024

ترکمانستان کے عہدے د ار بھی ایس سی او اجلاس کے لیے پاکستان میں موجود

ترکمانستان کے ڈپٹی چیئرمین برائے کابینہ راشد میری دوف اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

وہ اسلام آباد میں ہونے والی دو روزہ ایس سی او (شنگھائی تعاون تنظیم) سمٹ میں شرکت کریں گے۔

17:10 15.10.2024

قازقستان کے وزیرِ اعظم  اسلام آباد پہنچ گئے

قازقستان کے وزیرِ اعظم اولزاف بیکٹینوف شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر قازقستان کے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا اور انہیں گلدستے پیش کیے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG