رسائی کے لنکس

Fazal
Fazal

ایکسٹینشن دینے کی روایت آگے نہیں بڑھنے دیں گے: مولانا فضل الرحمان

جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمارے اداروں کے سربراہ اپنی ایکسٹینشن کے لیے فکر مند ہیں اپنے اداروں کی اصلاح اور تقویت کے لیے فکر مند نہیں ہے۔

11:51 12.9.2024

عمران خان کی ممکنہ ملٹری حراست کے خلاف درخواست پر حکومت سے جواب طلب

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیرِ اعظم اور تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان کی ممکنہ ملٹری حراست اور ٹرائل کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت سے 16 ستمبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے جمعرات کو عمران خان کی درخواست پر سماعت کی۔ اس سے قبل رجسٹرار آفس نے اس درخواست پر اعتراض لگایا تھا۔ تاہم فاضل جج نے اعتراضات دور کر تے ہوئے رجسٹرار آفس کو درخواست پر نمبر لگانے کی ہدایت کی۔

جسٹس میاں گل حسن نے استفسار کیا کہ وزراء کی طرف سے عمران خان کے ملٹری ٹرائل کی دھمکی دی گئی۔ سویلین کا ملٹری ٹرائل درخواست گزار اور عدالت کے لیے باعثِ فکر ہے۔
فاضل جج نے کہا کہ درخواست گزار کے وکیل کہتے ہیں کہ فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے بیان آیا ہے۔ اگر ایسا ہے تو فیڈریشن کی طرف سے واضح مؤقف آنا چاہیے۔کمرۂ عدالت میں موجود ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت سے درخواست کی کہ پہلے درخواست پر عائد اعتراضات کا فیصلہ کر لیا جائے جس پر جسٹس گل حسن نے کہا کہ وہ درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر رہے ہیں۔

جسٹس گل حسن نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل سے متعلق فیصلہ موجود ہے۔ جواب دیں کہ کیا عمران خان کے ملٹری ٹرائل کا معاملہ زیرِغور ہے؟اگر ایسا کچھ زیرِ غور ہوا تو پھر ہم اس کیس کو سن کر فیصلہ کریں گے۔

عدالت نے کیس کی سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیے

XS
SM
MD
LG