رسائی کے لنکس

26ویں آئینی ترمیم سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی سے بھی منظور

13:36 20.10.2024

پی ٹی آئی کا آئینی ترمیم کے لیے سینیٹ اوراسمبلی میں ووٹنگ کے بائیکاٹ کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے آج ہونے والے اجلاس میں آئینی ترمیم کے لیے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں ووٹنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

کمیٹی کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نہایت غیرشفاف اور متنازع ترین انداز میں دستور میں ترمیم کے عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں آئینی ترمیم پر رائے شماری کے عمل کے مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رائے شماری میں حصہ لینے والے تحریک انصاف کے اراکینِ قومی اسمبلی اور سینٹ کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق تحریک انصاف کے کارکن پارٹی پالیسی سے روگردانی کرتے ہوئے سینٹ یا قومی اسمبلی میں کسی بھی انداز میں رائے شماری میں حصہ لینے والے اراکین کی رہائش کے باہر پرامن دھرنے دیں گے۔

12:37 20.10.2024

سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے آئین سازی چاہتے ہیں: بلاول بھٹو زرداری

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اسمبلی کے اگلے سیشن میں ہوں گے۔ وہ چاہتے ہیں کہ سیاسی جماعتوں کے اتفاق سے یہ آئین سازی ہو۔

بلاول نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں امید ظاہر کی کہ پی ٹی آئی ترمیم کے مسودے پر ساتھ دے گی۔ وہ سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے منظوری چاہتے ہیں اور وہ اتحادیوں کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ابھی تک مشاورت کا موقع دیا ہوا ہے۔

ان کے بقول ان کے آئینی ترمیم کے مسودے کی تمام پارٹیوں نے توثیق کی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے اتوار تک کا وقت مانگا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ مولانا فضل الرحمان، پی ٹی آئی کو قائل کریں گے اور امید ہے کہ مولانا ان کی درخواست مانیں گے کہ ان کے بل کو جے یو آئی پیش کرے۔

12:34 20.10.2024

پی ٹی آئی نے اتوار تک وقت مانگا ہے: مولانا فضل الرحمان

جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف نے اتوار تک کا وقت مانگا ہے اور انہیں ان کا جواب مل جائے گا۔

اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ صحافیوں سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کے درمیان ترمیم پر اتفاق رائے ہوا۔

ان کے بقول لاہور میں نواز لیگ کی قیادت کے ساتھ آئینی ترمیم پر مزید مشاور ہوئی اور انہوں نے جن نکات پر اعتراض کیا، حکومت اس سے دستبردار ہونے پر راضی ہوئی۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ان کے درمیان بل کے حوالے سے کوئی تنازع موجود نہیں ہے۔

12:32 20.10.2024

آئینی ترمیمی بل اتوار کو منظور ہو جائے گا: وفاقی وزیرِ قانون

وفاقی وزیرِ قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ اتوار کو ہونے والے کابینہ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا جائے گا کہ 26ویں آئینی ترمیم کسی سیاسی جماعت کی جانب سے پیش کی جائے یا اس کو حکومتی بل کی صورت میں پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے۔

اعظم نذیر تارڑ کا اتوار صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ہفتے کو ہونے والے اجلاس میں وفاقی کابینہ کا واضح مؤقف تھا کہ 26ویں آئینی ترمیم کا بل اتوار کو منظور کیا جائے گا۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG