رسائی کے لنکس

اسرائیلی فورسز کی جنوبی لبنان پر بمباری، تین لبنانی فوجی ہلاک

لبنان کی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے اتوار کو جنوبی لبنان میں ایک علاقے میں فوج کی گاڑی کو نشانہ بنایا ہے۔ حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اتوار کو اسرائیل کے ایک شمالی ٹاؤن میں آرمی بیس پر راکٹ فائر کیے ہیں۔

16:12 20.10.2024

اسرائیل ایران کو ’جائز اقدامات‘ پر مجبور کر رہا ہے: ترکیہ

ترکیہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے لبنان اور غزہ میں حملے ایران کو جائز اقدامات پر مجبور کر رہے ہیں۔

ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ اسرائیل کا جارحانہ رویہ ایران کو جائز اقدامات پر مجبور کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو خطے میں مستقل نئے جنگی محاذ کھول رہے ہیں اور ان کے ذریعے ایران کو اس جنگ میں شامل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پورے خطے میں جنگ کے کے خدشے کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔

اس موقع پر ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ لبنان میں کشیدگی میں اضافہ انتہائی پریشان کن ہے۔

انہوں نے اسرائیل تنازعے میں کشیدگی بڑھانے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کشیدگی میں کم چاہتا ہے۔ لیکن اس کے ساتھ کسی بھی قسم کی صورتِ حال کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

16:10 20.10.2024

ایران کی روس کے ہمراہ مشترکہ جنگی مشقیں

ایران کی روس اور عمان کے ہمراہ بحیرہ ہند میں مشترکہ بحری مشقیں شروع کر دی ہیں۔

ایران کے سرکاری ٹی وی ’پریس ٹیلی ویژن‘ کے مطابق ان مشقوں کا مشاہدہ نو ممالک کر رہے ہیں۔

ان مشقوں کو آئی میکس 2024 کا نام دیا گیا ہے۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق ان کا مقصد خطے کی مجموعی سیکیورٹی کو بہتر بنانا اور باہمی تعاون کو وسعت دینا قرار دیا گیا ہے۔

جو ممالک امن مشقوں کا مشاہدہ کر رہے ہیں ان میں سعودی عرب، قطر، بھارت، تھائی لینڈ، بنگلہ دیش اور پاکستان شامل ہیں۔

16:08 20.10.2024

مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال اور گزشتہ روز پیش آنے والے واقعات سے متعلق پڑھنے کےلیے یہاں کلک کریں۔

XS
SM
MD
LG