رسائی کے لنکس

غزہ میں اسرائیلی حملے میں عورتوں اور بچوں سمیت 100 فلسطینی ہلاک

غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے کہا کہ منگل کے روز ایک رہائشی بلاک پر اسرائیلی فضائی حملے میں تقریباً 100 لوگ ہلاک ہو گئے، اور امددی کارکن زندہ بچ جانے والوں کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

02:26

حزب اللہ نے اپنے نئے لیڈر کے نام کا اعلان کر دیا ​​​​​​​ 

حزب اللہ کے نئے لیڈرنعیم قاسم، فائل فوٹو

حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے گزشتہ ماہ جنوبی بیروت پر اسرائیلی حملے میں حسن نصر اللہ کی ہلاکت کے بعد نائب سربراہ نعیم قاسم کو رہنما کے طور پر منتخب کر لیا ہے۔

اسرائیل کے وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیا کہ قاسم ایک "عارضی تقرری" ہے جو زیادہ دیر تک نہیں چلے گی۔ عبرانی زبان میں ایک علیحدہ پوسٹ میں، انہوں نے مزید کہا کہ "الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے۔"

ایرانی صدر مسعود پیزیشکیان کی ویب سائٹ نے کہا کہ قاسم کی تقرری سے "مزاحمت کے عزم کو تقویت ملے گی"۔

اس کے علاوہ، لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج، UNIFIL نے کہا کہ اس کے جنوبی لبنان کے ہیڈکوارٹر "ممکنہ طور پر حزب اللہ یا اس سے منسلک گروپ کی طرف سے" فائر کیے گئے راکٹ کا نشانہ بنا ہے۔ آسٹریا نے کہا کہ اس کے آٹھ فوجی زخمی ہوئے۔

سرکاری اعداد و شمار پر مبنی اے ایف پی کے اعداد و شمار کے مطابق، 23 ستمبر سے لبنان میں کم از کم 1,700 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جب اسرائیل نے حزب اللہ کے خلاف فضائی اور زمینی کارروائی شروع کی تھی، جو کہ حماس کی حمایت میں راکٹ حملے کر رہی تھی۔

03:03

اس دوران اسرائیل نے غزہ اور لبنان میں اپنی کارروائیو ں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

اسرائیل کے اہم اتحادی امریکہ نے اس حملے کو -- جس میں بڑی تعداد میں بچے مارے گئے -- "ہولناک" قرار دیا۔

02:26

حزب اللہ نے اپنے نئے لیڈر کے نام کا اعلان کر دیا ​​​​​​​ 

حزب اللہ کے نئے لیڈرنعیم قاسم، فائل فوٹو
حزب اللہ کے نئے لیڈرنعیم قاسم، فائل فوٹو

حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے گزشتہ ماہ جنوبی بیروت پر اسرائیلی حملے میں حسن نصر اللہ کی ہلاکت کے بعد نائب سربراہ نعیم قاسم کو رہنما کے طور پر منتخب کر لیا ہے۔

اسرائیل کے وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیا کہ قاسم ایک "عارضی تقرری" ہے جو زیادہ دیر تک نہیں چلے گی۔ عبرانی زبان میں ایک علیحدہ پوسٹ میں، انہوں نے مزید کہا کہ "الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے۔"

ایرانی صدر مسعود پیزیشکیان کی ویب سائٹ نے کہا کہ قاسم کی تقرری سے "مزاحمت کے عزم کو تقویت ملے گی"۔

اس کے علاوہ، لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج، UNIFIL نے کہا کہ اس کے جنوبی لبنان کے ہیڈکوارٹر "ممکنہ طور پر حزب اللہ یا اس سے منسلک گروپ کی طرف سے" فائر کیے گئے راکٹ کا نشانہ بنا ہے۔ آسٹریا نے کہا کہ اس کے آٹھ فوجی زخمی ہوئے۔

سرکاری اعداد و شمار پر مبنی اے ایف پی کے اعداد و شمار کے مطابق، 23 ستمبر سے لبنان میں کم از کم 1,700 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جب اسرائیل نے حزب اللہ کے خلاف فضائی اور زمینی کارروائی شروع کی تھی، جو کہ حماس کی حمایت میں راکٹ حملے کر رہی تھی۔

06:40 29.10.2024

ایران کے نئے حملوں کےسنگین نتائج ہوںگے:سلامتی کونسل میں امریکی انتباہ

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر تھامس گرین فیلڈ۔

امریکہ نے پیر کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کو انتباہ کیا کہ اگر اس نے مشرق وسطیٰ میں اسرائیل یا امریکی اہلکاروں کے خلاف مزید جارحانہ کارروائیاں کیں تو اس کے "سنگین نتائج" ہوں گے۔

سفیر لنڈا تھامس گرین نے پندرہ رکنی کونسل کی کو بتایا کہ ،’’ ہم اپنے دفاع میں کوئی اقدام کرنےسے نہیں ہچکچائیں گے۔ اس بارے میں کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے کہ امریکہ مزید کشیدگی نہیں دیکھنا چاہتا۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان براہ راست فائرنگ کے تبادلے کا خاتمہ ہونا چاہیے"۔

اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر امیر سعید ایروانی نے واشنگٹن پر اپنے اتحادی کی فوجی حمایت کے ذریعے " ملوث" ہونے کا الزام عائد کیا ۔

انہوں نے کونسل کو بتایا کہ "ایران نے سفارت کاری میں مسلسل کامیابی حاصل کی ہے۔" "تاہم، ایک خودمختار ریاست کے طور پر، اسلامی جمہوریہ ایران جارحیت کے اس اقدام کا اپنی مرضی کے کسی وقت پر جواب دینے کا اپنا موروثی حق محفوظ رکھتا ہے۔

21:22 27.10.2024

ایران پر اسرائیل کا حملہ؛ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر اسرائیل کے حملوں پر پیر کو ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

سلامتی کونسل کے مطابق ہنگامی اجلاس ایران کی درخواست پر طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں ایران پر اسرائیل کے ہفتے کو کیے گئے حملوں پر بات چیت کی جائے گی۔ اسرائیل نے یکم اکتوبر کو ایران کی جانب سےحملے کے جواب میں ایران پر حملے کیے تھے۔

ایران نے اتوار کواجلاس طلب کرنے کی درخواست دی تھی جس کی حمایت الجزائر، چین اور روس نے کی تھی۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG