رسائی کے لنکس

 دیر البلاح میں16 اکتوبر کو ایک اسرائیلی حملے کے بعد ایک فلسطینی لڑکا بکھرے ہوئے آٹے کو سمیٹ رہا ہے فوٹو اے ایف پی۔
دیر البلاح میں16 اکتوبر کو ایک اسرائیلی حملے کے بعد ایک فلسطینی لڑکا بکھرے ہوئے آٹے کو سمیٹ رہا ہے فوٹو اے ایف پی۔

جمعے کو غزہ پر اسرائیل کے حملے، تین بچوں سمیت متعدد افراد ہلاک

اسرائیل نے حماس کے لیڈر یحیٰ سنوار کو ہلاک کر کے عسکریت پسند گروپ کو ایک بڑا دھچکا پہنچانے کے بعد اسکے خاتمےکی اپنی ایک سالہ جنگ کو آگے بڑھاتے ہوئے جمعے کے روز غزہ پر متعدد شدید حملے کیے ۔

00:40 19.10.2024

جمعے کو غزہ پر اسرائیل کے حملے، تین بچوں سمیت متعدد افراد ہلاک

دیر البلاح میں16 اکتوبر کو ایک اسرائیلی حملے کے بعد ایک فلسطینی بچہ بکھرے ہوئے آٹے کو سمیٹ رہا ہے فوٹو اے ایف پی،
دیر البلاح میں16 اکتوبر کو ایک اسرائیلی حملے کے بعد ایک فلسطینی بچہ بکھرے ہوئے آٹے کو سمیٹ رہا ہے فوٹو اے ایف پی،

اسرائیل نے حماس کے لیڈر یحیٰ سنوار کو ہلاک کر کے عسکریت پسند گروپ کو ایک بڑا دھچکا پہنچانے کے بعد اسکے خاتمےکی اپنی ایک سالہ جنگ کو آگے بڑھاتے ہوئے جمعے کے روز غزہ پر متعدد شدید حملے کیے ۔

اے ایف پی کے صحافیوں کے مطابق سنوار کی ہلاکت سے غزہ پر اسرائیلی حملوں کا سلسلہ ختم نہیں ہوا ۔ جمعرات کو رات بھر اور جمعے کو علی الصبح تک متعدد حملوں نے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا۔

غزہ کے شہری دفاع کے ادارے کے مطابق امدادی کارکنوں نے شمال میں ایک گھر پر علی الصبح کے ایک حملے کے بعد گھر کے ملبے سے تین فلسطینی بچوں کی لاشیں نکالیں ۔

اب جب غزہ میں ایک سال سے زیادہ عرصے کی جنگ سے حماس پہلے ہی کمزور ہو چکی ہے ، سنوار کی موت تنظیم کےلیے ایک شدید دھچکا ہے لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ آیا اب اسکی اپنی اسٹریٹیجی میں کوئی تبدیلی واقع ہو گی۔

سنوار کی ہلاکت کا خیر مقدم کرتےہوئےاسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا کہ سات اکتوبر2023 کو حماس کے حملے نے جس جنگ کو جنم دیا وہ ختم نہیں ہوئی ہے ، لیکن انہوں نے مزید کہا کہ یہ انجام کی شروعات،ہے۔

XS
SM
MD
LG