رسائی کے لنکس

اسرائیلی فوج ایران کو میزائل حملے کا جواب دینے کی تیاری کر رہی ہے، رپورٹ

اسرائیلی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر 'اے ایف پی' کو بتایا ہے کہ اسرائیلی ڈیفنس فورسز ایران کی جانب سے اسرائیلی شہریوں اور اسرائیل پر غیرقانونی حملے کے ردِ عمل کی تیاری میں مصروف ہے۔

13:28 5.10.2024

حماس کے اسرائیل پر حملے کا ایک سال، اجتماعی تکلیف کی یاد تازہ کرتا ہے

سات اکتوبر 2023 کے حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد غزہ میں اسرائیل کی عسکری کارروائیوں کا ایک سال مکمل ہونے کو ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے اسرائیل، غزہ، لبنان اور خطے میں شہریوں کی ’’ناقابل بیان تکلیف‘‘ کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور ساتھ ہی علاج معالجے، اور تحفظ کے حق پر زور دیا ہے۔

عالمی ادارۂ صحت کا کہنا ہے کہ حماس اور دیگر جنگجو گروپوں کے سات اکتوبر 2023 کے اسرائیل کے غزہ سے ملحقہ علاقوں پر حملے کے بعد خطے میں تنازع بڑھتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے غزہ اور لبنان میں بڑی تعداد میں شہریوں کی جانیں گئی ہیں۔ جب کہ غزہ، مغربی کنارے، اور اسرائیل کے علاوہ اب لبنان میں بھی لاکھوں افراد کو گھر بدری کا سامنا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے اسرائیل کے لیے ترجمان مائیکل تھیرین نے جنیوا میں جمعے کے روز صحافیوں سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیل کے لیے سات اکتوبر کا حملہ نو ستمبر 2001 کے امریکہ پر القاعدہ کے حملے کے مترادف ہے۔

مزید پڑھیے

18:13 5.10.2024

حزب اللہ کے سینئر رہنما ہاشم صفی الدین جمعے سے ناقابلِ رسائی ہیں، رائٹرز

فائل فوٹو
فائل فوٹو

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق لبنان کے تین سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ حزب اللہ کے سینئر رہنما اور تنظیم کے متوقع سربراہ ہاشم صفی الدین جمعے رابطے میں نہیں ہیں۔

اسرائیل نے جمعرات اور جمعے کی شب بیروت ایئرپورٹ کے قریب ایک عمارت کو نشانہ بنایا تھا اور امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ اس حملے میں ہاشم صفی الدین مارے گئے ہیں۔

حزب اللہ نے اسرائیلی حملے کے بعد سے تاحال ہاشم صفی الدین سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

18:02 5.10.2024

ایرانی وزیرِ خارجہ دمشق پہنچ گئے

ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی شام کے دارالحکومت دمشق پہنچ گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے ماطبق ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیرِ خارجہ عباس عراقچی شامی حکام سے علاقائی صورتِ حال اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کے لیے دمشق پہنچے ہیں۔

17:44 5.10.2024

اسرائیلی فوج ایران کو میزائل حملے کا جواب دینے کی تیاریوں میں مصروف، رپورٹ

اسرائیلی فوج کے عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران کے میزائل حملوں کا جواب دینے کی تیاری کر رہے ہیں۔

خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کے مطابق اسرائیلی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ اسرائیلی ڈیفنس فورسز ایران کی جانب سے اسرائیلی شہریوں اور اسرائیل پر غیرقانونی حملے کے ردِ عمل کی تیاری میں مصروف ہے۔

تاہم عہدیدار نے یہ نہیں بتایا کہ اسرائیلی فوج کی جوابی کارروائی کب اور کس نوعیت کی ہوگی۔

13:56 5.10.2024

لبنان: اسرائیل کے حملے میں حماس کے کمانڈر اہلِ خانہ سمیت ہلاک

فلسطینی عسکری تنظیم حماس نے شمالی لبنان کے ایک پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے میں اپنے کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کے مطابق حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کمانڈر سعید عطاءاللہ علی کے بداوی کیمپ میں موجود گھر پر اسرائیلی حملے میں ان کی اہلیہ اور دو بیٹیاں بھی ماری گئی ہیں۔

غزہ جنگ کے آغاز کے بعد سے اسرائیل نے بداوی کیمپ کو پہلی مرتبہ نشانہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کے درجنوں کیمپس موجود ہیں جہاں فلسیطنی برسوں سے مقیم ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG