رسائی کے لنکس

براہِ راست اسرائیل کے خلاف کارروائی جائز، ہر ملک جارحیت کے خلاف دفاع کا حق رکھتا ہے: ایرانی سپریم لیڈر

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسرائیل پر حالیہ میزائل حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری مسلح افواج کا چند روز قبل ایکشن شاندار تھا جو مکمل طور پر جائز اور قانونی تھا۔

15:05

لبنانی ریڈ کراس کی لوگوں سے خون کے عطیے کی اپیل

لبنان کے امدادی ادارے ریڈ کراس نے جمعے کو لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ زخمیوں اور لوگوں کی جانیں بچانے کے لیے خون کے عطیات دیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق لبنان کے سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک کے جنوبی علاقوں میں حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے تین ریسکیو ورکرز زخمی ہوئے ہیں۔

14:59

ایرانی وزیرِ خارجہ کی لبنانی وزیرِ اعظم سے ملاقات

ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے جمعے کو لبنان کے نگراں وزیرِ اعظم نجیب مکاتی سے بیروت میں ملاقات کی ہے۔

ایرانی وزیرِ خارجہ ایسے موقع پر بیروت کے دورے پر ہیں جب اسرائیل کی جانب سے لبنانی دارالحکومت پر اسرائیل کے فضائی حملے جاری ہیں۔جمعے کی علی الصباح بھی اسرائیل نے بیروت ایئرپورٹ کے قریب ایک عمارت پر بمباری کی ہے۔

14:55

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی کارروائی، حماس کے مقامی کمانڈر کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

اسرائیلی فورسز نے جمعے کو مغربی کنارے میں طولکرم پناہ گزین کیمپ پر فضائی حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 18 فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں۔

فلسطینی وزارتِ صحت نے بھی اسرائیلی حملے میں 18 فلسطینیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے جب کہ اسرائیلی فورسز نے حملے میں حماس کے مقامی کمانڈر کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیلی فورسز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ طولکرم میں حماس کے نیٹ ورک کے سربراہ ذہی یاسر عبدالرازق اوفی کو ہلاک کر دیا ہے۔

14:44

ہر ملک جارحیت کے خلاف دفاع کا حق رکھتا ہے، ایرانی سپریم لیڈر

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ مسلم ممالک کا ایک مشترکہ دشمن ہے اور ہر ملک کو جارحیت کے خلاف اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق خامنہ ای نے تہران میں نمازِ جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم ممالک کو افغانستان سے یمن اور ایران سے غزہ و لبنان تک ایک دفاعی لائن کھینچنی ہو گی۔

اسرائیل پر حالیہ میزائل حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ ہماری مسلح افواج کا چند روز قبل ایکشن شاندار تھا جو مکمل طور پر جائز اور قانونی تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیل کو جواب دینے میں تاخیر نہیں کریں گے۔

خامنہ ای کے بقول اسرائیل عام لوگوں کو قتل کر کے جیتنے کی کوشش کر رہا ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG