رسائی کے لنکس

لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے جنازے میں شریک سوگوار افراد، فائل فوٹو
لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے جنازے میں شریک سوگوار افراد، فائل فوٹو

قطر کے امیر کا 'وحشیانہ حملوں' کے شکار لبنان کی مدد کا وعدہ

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے جمعرات کو لبنان کے لیے اپنی "مکمل حمایت" کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے حزب اللہ کے خلاف اسرائیل کی جارحیت کے پیش نظر ہنگامی امداد فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

18:32 3.10.2024

امریکہ کی قیادت میں ہونے والے آپریشن کے نتیجے میں غزہ سے یزیدی خاتون بازیاب


امریکہ کی قیادت میں ہونے والے ایک آپریشن میں لگ بھگ دس سال قبل داعش کے ہاتھوں اغوا ہونے والی ایک یزیدی خاتون کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق اس آپریشن میں اردن اور بغداد کی حکومت نے بھی مدد کی ہے۔

بازیاب ہونے والی خاتون کا تعلق عراق اور شام میں بسنے والی قدیم مذہبی اقلیت یزیدی کمیونٹی سے ہے۔ 2014 میں اس کمیونٹی کا قتلِ عام کیا گیا تھا جس میں اس کے پانچ ہزار افراد مارے گئے تھے اور ہزاروں کو اغوا کیا گیا تھا۔

غزہ میں جاری اسرائیلی کارروائیوں کی وجہ سے خاتون کی بازیابی کی کوششیں تقریباً چار ماہ تک جاری رہیں۔

امریکہ کے محکمۂ خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یکم اکتوبر کو خاتون کی بازیابی کے بعد انہیں عراق میں ان کے خاندان سے ملادیا گیا ہے۔

بازیاب ہونے والی خاتون کی عمر 21 برس ہے اور انہیں 11 برس کی عمر میں اغوا کیا گیا تھا جس کے بعد غزہ منتقل کردیا تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ یزیدی خاتون کا اغوا کار حال ہی میں مارا گیا تھا جس کے بعد یہ فرار ہونے میں کامیاب ہوئیں اور بعدازاں نہیں غزہ سے بازیاب کرا لیا گیا۔

17:43 3.10.2024

اسرائیل کے حملے میں ایک لبنانی فوجی ہلاک

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

لبنان کی فوج نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنوبی لبنان میں اسرائیل کے حملے میں اس کا ایک اہل کار ہلاک ہوگیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والا فوجی جنوبی لبنان میں ایک چوکی پر ڈیوٹی انجام دے رہا تھا۔

لبنانی فوج نے مزید کہا ہے کہ اسرائیل کے حملے کے بعد جوابی فائر بھی کیے گئے ہیں۔

17:33 3.10.2024

اسرائیل کی جنوبی لبنان میں مزید علاقے خالی کرنے کی وارننگ

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

اسرائیل نے جنوبی لبنان کے مزید دیہات اور قصبوں کو خالی کرنے کی وارننگ جاری کردی ہے۔

یہ دیہات اور قصبات 2006 کی جنگ کے بعد اقوام متحدہ کی جانب سے بفر زون قرار دیے گئے علاقے کے شمال میں ہیں۔

اس وارننگ کے بعد ممکنہ طور پر اسرائیل سرحدی علاقوں میں جاری اپنی کارروائیوں کا دائرہ وسیع کرکے انہیں جنوبی لبنان میں تک پھیلا سکتا ہے۔

17:25 3.10.2024

جی سیون ممالک کی اسرائیل پر حملے کی مذمت ’متعصبانہ‘ ہے: ایران

ایران نے کہا ہے کہ اسرائیل پر اس کے حملے کی مذمت میں جاری کیا گیا جی سیون ممالک کا بیان ’متعصابانہ اور غیر ذمے دارانہ‘ ہے۔

وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جی سیون ممالک اور خاص طور پر امریکہ جارحیت کرنے والے فریق (اسرائیل) کی دفاعی، مالی اور سیاسی مدد کرنے کی پالیسی کی وجہ سے مغربی ایشیا میں عدم استحکام کے ذمے دار ہیں۔

ایران نے اسرائیل پر حملے کے خلاف احتجاج کے لیے جرمنی اور آسٹریا میں اپنے سفیر کی طلبی پر بھی ردِ عمل دیا ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق جمعرات کو تہران میں ان ملکوں کے سفیروں کو بھی جواباً طلب کیا گیا ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG