رسائی کے لنکس

اسرائیلی حملے میں حسن نصراللہ کی ہلاکت، حزب اللہ کا جنگ جاری رکھنے کا اعلان

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جمعے کو بیروت پر کیے جانے والے حملے میں حسن نصر اللہ سمیت حزب اللہ کی سدرن کمانڈ کے کمانڈر علی کرکی اور ایڈیشنل کمانڈرز مارے گئے ہیں۔ حزب اللہ نے اسرائیلی کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

لبنان میں اسرائیل کی زمینی کارروائی تیز رفتار اور مختصر ہوگی: سیکیورٹی اہلکار

اسرائیل کے ایک سیکیورٹی اہلکار نے کہا ہے کہ لبنان میں حزب اللہ کے خلاف کوئی بھی زمینی کارروائی تیزی سے ہو گی ،جب کہ سرحد پار فائرنگ کے تبادلے کے تقریباً ایک سال بعد کشیدگی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل کے اعلیٰ وزرا نے اسرائیل کے کلیدی حمایتی، امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے جنگ بندی کے اس منصوبے کو مسترد کر دیا ہے، جس میں کسی مکمل جنگ کو روکنے کی کوشش کی گئی تھی۔

سیکیورٹی اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر جمعے کو صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فورسز کسی ممکنہ زمینی حملے کے لیے "روزانہ تیاری کر رہی ہیں۔"البتہ اہلکار نے ممکنہ زمینی کارروائی کی کوئی واضح ٹائم لائن فراہم نہیں کی اور کہا کہ ہم اسے جتنا مختصر کر سکتے ہیں کرنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کا مقصد حزب اللہ کی اسرائیل پر فائرنگ کی صلاحیت کو گھٹانا، گروپ کی عسکری قیادت کو ختم کرنا اور سرحدی علاقوں کو جنگجوؤں سے "صاف" کرنا ہے۔

سیکیورٹی اہلکار نے کہا کہ حالیہ دنوں میں اسرائیلی فضائی حملوں میں حزب اللہ کے بہت سے عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں اور گروپ کی عسکری طاقت میں نمایاں کمی آئی ہے۔

مزید پڑھیے

یمن کے حوثی باغیوں کا امریکی ساختہ ڈرون گرانے کا دعویٰ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ پیر کو ایک امریکی ساختہ ڈرون طیارہ مار گرایا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے 'ایسوسی ایٹڈ پریس' کے مطابق حوثی باغیوں کا کہنا ہے کہ امریکی ساختہ ڈرون زمین سے فضا کی طرف مار کرنے والے میزائل کی مدد سے گرایا گیا۔ تاہم امریکی فوج نے اپنے کسی ڈرون طیارے کے تباہ ہونے کی تصدیق نہیں کی۔

ایک سال قبل غزہ جنگ شروع ہوتے ہی حوثی باغیوں نے بحیرۂ احمر سے گزرنے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ شروع کیا تھا۔ حوثی باغیوں کی جانب سے اسرائیل کی جانب میزائل فائر کرنے کا سلسلہ بھی وقتاً فوقتاً جاری رہتا ہے۔

امریکہ ایران کو مشرقِ وسطیٰ کا تنازع پھیلانے سے روکنے کے لیے پُرعزم ہے: لائڈ آسٹن

امریکہ کے وزیرِ دفاع لائڈ آسٹن نے جمعے کو اپنے اسرائیلی ہم منصب یوو گیلنٹ سے کہا ہے کہ امریکہ ایران اور اس کے حمایت یافتہ گروہوں کو لبنان کی صورتِ حال سے فائدہ اٹھانے یا تنازع کو پھیلانے سے روکنے کے لیے پر عزم ہے۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق پینٹاگان کے ترجمان پیٹ رائڈر نے ہفتے کو جاری ایک بیان میں کہا کہ آسٹن نے اسرائیل کے حقِ دفاع کے لیے مکمل امریکی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے یہ واضح کیا کہ امریکہ خطے میں امریکی افواج اور تنصیبات کے تحفظ اور اسرائیل کے دفاع کے لیے پر عزم ہے۔

ترکیہ لبنان کے عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑا ہے: ایردوان

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے بیروت پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکیہ لبنان کے عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑا ہے۔

صدر ایردوان نے ہفتے کو سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ایک بیان میں حسن نصر اللہ کا نام لیے بغیر اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والوں کے متاثرین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے لبنان پر حالیہ حملے نسل کشی، قبضے اور حملے کی پالیسی کا تسلسل ہے۔

ہاشم صفی الدین حزب اللہ کے نئے ممکنہ سربراہ کون ہیں؟

لبنانی عسکری تنظم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی ہلاکت کے بعد تنظیم کو نئی قیادت کے انتخاب کا چیلنج درپیش ہے۔

بیالیس سالہ ہاشم صفی الدین کو حسن نصراللہ کا جانشین سمجھا جاتا تھا جو نہ صرف تنظیم کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ ہیں بلکہ وہ حزب اللہ کے بیرون ممالک سیاسی امور کو بھی دیکھتے ہیں۔

ہاشم صفی الدین حزب اللہ کے ملٹری آپریشنز کو منظم کرنے والی 'جہاد کونسل' میں اٹھتے بیٹھتے ہیں۔ امریکہ کے محکمۂ خارجہ نے انہیں 2017 میں دہشت گرد قرار دیا تھا۔

ہاشم صفی الدین حسن نصراللہ کے کزن ہیں اور وہ انہی کی طرح سیاہ رنگ کا امامہ پہنتے ہیں۔ ان کے عوامی خطابات میں حزب اللہ کی عسکریت پسندانہ مؤقف اور فلسطینی کاز سے حمایت جھلکتی ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG