رسائی کے لنکس

لیبیا: امریکہ اور برطانیہ کے غیر ضروری عملے کا انخلا


فائل
فائل

برطانوی دفتر خارجہ نے لندن میں اعلان کیا کہ انخلا کا کام اس لیے عمل میں لایا جارہا ہے کیونکہ لیبیا میں سیاسی تناؤ بڑھ چکا ہے

امریکہ اور برطانیہ لیبیا کے سفارت خانوں سے اپنا کچھ عملہ واپس بلا رہے ہیں، کیونکہ حکومت اور ملیشیاز کے مابین کشیدگی کے باعث دارالحکومت کے کچھ حصے بند ہو کر رہ
گئے ہیں۔


سفارتی حکام نے جمعے کے روز کہا کہ انخلا کیے جانے والے امریکہ اور برطانیہ کے غیر ضروری عملے میں اہل کاروں کی مختصر تعداد شامل ہے۔

گذشتہ سال ستمبر میں بن غازی کے امریکی قونصل خانے پر دہشت گرد حملہ ہوا تھا اِن سفارتخانوں میں تعنات عملے کی تعداد مختصر کردی گئی تھی۔ واقعے میں امریکی سفیر کرسٹوفر اسٹیونز اور تین دیگر امریکی ہلاک ہوگئے تھے۔

غیر ضروری اہل کاروں کے انخلا کا مرحلہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب گذشتہ ماہ فرانس کے سفارت خانے پر بم حملے کے نتیجے میں سکیورٹی سے وابستہ دو محافذ زخمی ہوئے تھے۔

برطانوی دفتر خارجہ نے لندن میں اعلان کیا کہ انخلا کا کام اس لیے عمل میں لایا جارہا ہے کیونکہ لیبیا میں سیاسی تناؤ بڑھ چکا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سیاسی عدم استحکام کے تناظر میں دونوں مسلح گروپوں کے درمیان پُر تشدد کارروائیوں اور جھڑپوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

دفتر خارجہ نے برطانوی شہریوں پر زور دیا ہے کہ طرابلس اور دیگر شہروں کے تمام ضروری سفر سے احتراز کیا جائے، اور بن غازی اور ملک کے باقی حصوں کی طرف سفرقطعی طور پر نہ کیا جائے۔
XS
SM
MD
LG