رسائی کے لنکس

لبنان: حزب اللہ نے اسرائیلی ڈرون مار گرایا


حزب اللہ کے بقول انہوں نے لبنان کے علاقے رامیا میں 'مناسب ہتھیاروں' کی مدد سے اسرائیلی ڈرون مار گرایا ہے جو شمالی لبنان کی جانب بڑھ رہا تھا۔ (فائل فوٹو)
حزب اللہ کے بقول انہوں نے لبنان کے علاقے رامیا میں 'مناسب ہتھیاروں' کی مدد سے اسرائیلی ڈرون مار گرایا ہے جو شمالی لبنان کی جانب بڑھ رہا تھا۔ (فائل فوٹو)

لبنان کی عسکری تنظیم حزب اللہ نے سرحد پار کرنے والے اسرائیلی ڈرون کو مار گرایا ہے۔ جس سے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ اب جنگجوؤں کے قبضے میں ہے۔

حزب اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے لبنان کے علاقے 'رامیا' میں 'مناسب ہتھیاروں' کی مدد سے اسرائیلی ڈرون مار گرایا ہے جو شمالی لبنان کی جانب بڑھ رہا تھا۔

دوسری جانب اسرائیل نے ڈرون مار گرائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرون معمول کی پرواز پر تھا۔

اسرائیل فوج کی ترجمان کے مطابق حزب اللہ نے جس ڈرون کو نشانہ بنایا وہ 'معمولی' تھا۔ تاہم ترجمان نے معمولی ڈرون کی وضاحت نہیں کی ہے۔

ایران کی حمایت یافتہ تنظیم حزب اللہ نے ایسے وقت میں اسرائیل کا ڈرون مار گرایا ہے کہ جب گزشتہ ہفتے ہی دونوں کے درمیان سرحد پر دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔

حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے اسرائیل پر ڈرون حملوں کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر لبنان کی سرزمین میں اسرائیلی ڈرون داخل ہوا تو اُن کی تنظیم اُنہیں نشانہ بنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ سرحد پر دو طرفہ فائرنگ کا معاملہ اب ختم ہوا اور اب یہ لڑائی نئے مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔

دوسری جانب اسرائیل کا ایران پر الزام عائد کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اُس نے حزب اللہ کو میزائل ٹیکنالوجی فراہم کی ہے۔ تاہم حرب اللہ کی جانب سے اس کی تردید کی جاتی رہی ہے۔

XS
SM
MD
LG