بھارت کی لیجنڈ گلوکارہ لتا منگیشکر کی آخری رسومات ممبئی میں ادا کر دی گئی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آخری رسومات لتا کی رہائش گاہ کے قریب شیوا جی پارک میں ادا کی گئیں۔ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی، بالی وڈ اسٹار شاہ رُخ خان اور کرکٹر سچن ٹندولکر سمیت سینکڑوں افراد نے آنجہانی گلوکارہ کی آخری رسومات میں شرکت کی۔
لتا منگیشکر کی آخری رسومات ممبئی میں ادا

5
لتا منگیشکر کے جسدِ خاکی کو بھارتی پرچم میں لپیٹا گیا تھا۔

6
بھارتی لیجنڈ کی وفات کی خبر ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اسپتال کے باہر تعینات رہی۔

7
لیجنڈ گلوکارہ اتوار کی صبح بانوے برس کی عمر میں وفات پا گئی تھیں۔

8
سال 2020 کی تصویر جہاں لتا منگیشکر کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ان کی تصویر دیوار پر بنائی گئی تھی۔