بھارت کی لیجنڈ گلوکارہ لتا منگیشکر کی آخری رسومات ممبئی میں ادا کر دی گئی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آخری رسومات لتا کی رہائش گاہ کے قریب شیوا جی پارک میں ادا کی گئیں۔ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی، بالی وڈ اسٹار شاہ رُخ خان اور کرکٹر سچن ٹندولکر سمیت سینکڑوں افراد نے آنجہانی گلوکارہ کی آخری رسومات میں شرکت کی۔
لتا منگیشکر کی آخری رسومات ممبئی میں ادا

1
آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے بھارتی لیجنڈ گلوکارہ کا جسدِ خاکی لے جایا جا رہا ہے۔

2
بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی لتا منگیشکر کی آخری رسومات میں شریک ہیں۔

3
کرکٹر سچن ٹنڈولکر اور بالی وڈ اسٹار شاہ رُخ خان بھی آنجہانی گلوکارہ کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے پہنچے۔

4
لتا منگیشکر کی وفات پر بھارت کا پرچم سرنگوں ہے۔ ملک میں دو روزہ سوگ کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔