امریکہ کے شہر لاس ویگاس میں ایک میوزک کانسرٹ میں فائرنگ سے کم از کم 50 افراد ہلاک 200 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں کئی پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جو اپنی چھٹی کے بعد کانسرٹ میں شریک تھے۔
تصاویر: لاس ویگاس میں کانسرٹ پر حملہ

5
لاس ویگاس پولیس کے شیرف جوزف لمبارڈو نے صحافیوں کوبتایا ہے کہ حملہ آور لاس ویگاس کا ہی ایک مقامی شخص ہے جس کی شناخت پولیس نے تاحال ظاہر نہیں کی ہے

6
پولیس کا خیال ہے کہ حملہ آور نے اکیلے ہی فائرنگ کی البتہ اس کی ایک مبینہ مددگار ایشیائی نژاد خاتون کو تلاش کیاجارہا ہے

7
حکام کے مطابق واقعہ 'راؤٹ 91 ہارویسٹ فیسٹول' کے عنوان سے ہونے والے لوک موسیقی کے تین روزہ میلے کے اختتامی لمحات میں پیش آیا جس میں ہزاروں افراد شریک تھے

8
کانسرٹ میں موجود ایک شخص نے واقعے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کی ہے جس میں ہوٹل کے باہر ہونے والے کانسرٹ میں لوک گلوکار جیسن آلڈین اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں کہ اسی دوران فائرنگ کی آواز آتی ہے اور کانسرٹ میں بھگدڑ مچ جاتی ہے