امریکہ کے شہر لاس ویگاس میں ایک میوزک کانسرٹ میں فائرنگ سے کم از کم 50 افراد ہلاک 200 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں کئی پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جو اپنی چھٹی کے بعد کانسرٹ میں شریک تھے۔
تصاویر: لاس ویگاس میں کانسرٹ پر حملہ

1
حکام کے مطابق واقعہ اتوار کی شب لاس ویگاس کے منڈالے بے کسینو کے باہر پیش آیا جو شہر کی اس مشہور پٹی پر واقع ہے جہاں لاس ویگاس کے مشہور جوا خانے موجود ہیں

2
فائرنگ کے دو گھنٹے بعد لاس ویگاس میٹروپولیٹن پولیس نے اعلان کیا کہ فائرنگ کرنے والا شخص پولیس کے ساتھ مقابلے میں مارا گیا ہے

3
پولیس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری ہونے والے اعلان کے مطابق پولیس کا خیال ہے کہ علاقے میں کوئی اور حملہ آور موجود نہیں ہے

4
اس سے قبل بعض عینی شاہدین نے دعویٰ کیا تھا کہ حملہ آوروں کی تعداد دو تھی جو فائرنگ کے بعد ہوٹل کی بالائی منزلوں کی جانب فرار ہوگئے تھے