پاکستان کے تاریخی شہر لاہور میں سیاحوں کی دلچسپی کے لیے ٹکسالی گیٹ کے فورٹ روڈ پر ایک ایسی فوڈ اسٹریٹ بھی ہے جہاں آنے والے ملکی و غیر ملکی سیاح روایتی کھانوں کے ساتھ ساتھ تاریخی نظاروں سے بھی لطف اندوز ہوتے ہیں۔ اس فوڈ اسٹریٹ کی خاص بات یہ ہے کہ ریستوران تاریخی مکانات میں بنائے گئے ہیں۔
لاہور: لذیذ کھانوں کے ساتھ تاریخی مقامات کے نظارے

1
فوڈ اسٹریٹ ٹکسالی گیٹ کے علاقے میں فورٹ روڈ پر قائم ہے۔ اس فوڈ اسٹریٹ میں آنے والوں کو متوجہ کرنے کے لیے تفریح کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

2
فوڈ اسٹریٹ پر قائم تاریخی گھروں کی تزئین و آرائش خصوصی طور پر کی گئی ہے۔ قدیم جھروکے اپنی اصل حالت میں بحال کیے گئے ہیں۔

3
تاریخی مکانات و عمارات میں قائم ریستورانوں کے کمروں، برآمدوں اور چھتوں پر سیاحوں کو روایتی کھانے پیش کیے جاتے ہیں۔

4
فورٹ روڈ پر قائم ان گھروں کی تزئین و آرائش کی ذمہ داری والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کی ہے جو تاریخی علاقوں میں مختلف ایونٹس بھی منعقد کرتی ہے۔