پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں 'سوہنا لاہور' پروگرام کے تحت ضلعی حکومت، سرکاری اداروں و نجی کمپنیوں کے تعاون سے ایک منفرد منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔ منصوبے کے تحت شہر کے ساتھ ساتھ ملحقہ دیہات کو بھی خوبصورت رنگوں سے نکھارا جا رہا ہے۔ دیکھیے یہ پکچر گیلری
لاہور کا رنگ برنگا 'رینبو ویلیج'

1
سوہنا لاہور پروگرام کے تحت لاہور کا 'ڈھیڈ پنڈ' نامی علاقہ 'پہلا رینبو ویلیج' بنایا گیا ہے۔

2
منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں لبرٹی گول چکر اور 29 انڈر پاسز کو دھنک کے سات رنگوں سے رنگا گیا۔

3
منصوبے کے دوسرے مرحلے میں لاہور شہر کے مضافاتی علاقوں کو رنگا جا رہا ہے۔

4
ان رنگ برنگے گھروں نے شہر لاہور میں نکھار پیدا کر دیا ہے۔